کربلا جانے والے اہلِ بیت

٭ اس سفر میں حضرت امامِ حسین ؓ کے3 صاحبزادے آپؓ کے ہمراہ تھے۔
1۔ حضرت علی اوسستؓجن کو امام زین العابدین ؓ کہتے ہیں۔حضرت شہر بانو ؓکے بطن سے تھے۔اس وقت ان کی عمر 22 سال تھے اور وہ بیمار تھے۔
2 ۔ آپؓ کے دوسرے صاحبزادے حضرت علی اکبر ؓ تھے۔ انؓ کی عمر 18 سال تھی۔ یہ کربلا میں شہید ہوئے۔
3 ۔ امام عالی مقام ؓکے تیسرے صاحبزادے علی اصغر ؓ تھے۔ انکی والدہ قبیلہ بنی ِ قضا عہ سے تھیں۔ یہ شیر خوار بچے تھے۔
4 ۔ آپؓ کی ایک صاحبزادی حضرت سکینہؓ بھی آپؓکے ساتھ تھیں۔جن کی نسبت حضرت قاسم ؓ سے ہوئی تھی۔اس وقت انؓ کی عمر7 سال تھی۔
5 ۔ حضرت امام حسینؓ کی دو بیویاں ہمراہ تھیں۔ایک شہر بانو ؓ
6 ۔ دوسری حضرت علی اصغر ؓ کی والدئہ محترمہ
٭ حضرت امام حسن ؓکے چار نوجوان صاحبزادے بھی ساتھ تھے۔جو کربلا میں شہید ہوئے۔
7 ۔ حضرت قاسم ؓ
8 ۔ حضرت عبداللہ ؓ
9۔ حضرت عمرؓ
10۔ حضرت ابو بکرؓ
٭ حضرت علیؓ کے پانچ فرزند بھی امام عالی مقامؓ کے ہمراہ تھے اور سب نے شہادت پائی۔
11۔ حضرت عباس بن علیؓ
12۔ حضرت عثمان بن علیؓ
13۔ حضرت عبداللہ بن علیؓ
14۔ حضرت محمد بن علیؓ
15۔ حضرت جعفر بن علیؓ
٭ حضرت عقیلؓ کے فرزندوں میں سے حضرت مسلمؓ اور ان کے دو صاحبزادے ، امامِ عالی مقام ؓ کے کربلا پہنچنے سے پہلے ہی کوفہ میں شہید ہو چکے تھے۔ اور3 فرزند کربلا میں شہید ہوئے۔
16۔ حضرت عبداللہؓ
17۔ حضرت عبدالرحمٰنؓ
18۔ حضرت جعفرؓ
٭ حضرت جعفرؓ طیار کے دو پوتے بھی کربلا میں امامِ عالی مقام ؓ کے ہمراہ کربلا میں شہید ہوئے۔
19۔ حضرت محمدؓ
20۔ حضرت عونؓ
ان کے والد کا نام عبداللہ بن جعفر ؓہے اور انکی والدہ کا نا م زینبؓ ہے۔ یہ حضرت امام حسینؓ کی حقیقی بہن ہیں۔ اور یہ دونوں امامِ عالی مقام ؓ کے بھانجے ہیں۔
صاحب زدگان ِ اہل ِ بیت میں سے کل 17 حضرات حضرت امامِ حسین ؑ کے ساتھ کربلا میں شہادت سے سرفراز ہوئے۔اور حضرت امام زین العابدینؓ، عمر بن حسنؓ، محمد بن عمر بن علیؓ، اور دوسرے کم عمر صاحبزادے قیدی بنائے گئے۔(سوانح کربلا)