باطل الرٹ8
باطل اورروحانی سلسلہ

کسی بھی روحانی سلسلے سے جڑ کر ہم حق کے سفر میں آ گے بڑھیں گے تو اللہ کی قربت اور آشنائی کا سفر تیز ہو گا۔ اس سے ہمار اسلسلے پر یقین بھی بڑھے گا ۔اور یہاں اٹیچ ہونے کے بعد ہم میں بد لاﺅ بھی آ ئے گا۔ اب اس راہ پر استقامت سے آگے بڑھنا ہماری آزمائش ہو گی۔ باطل یہاں وار کرنے کی کوشش کرے گا اور کوئی نہ کوئی ایسا پہلو دکھائے گا جہاں آپ کے اندر سلسلے کے حوالے سے شبہات یا سوال اٹھیں۔آپ کے اندر سلسلے کے کسی نہ کسی پہلو کے حوالے سے نا پسندیدگی کا احساس بیدار کرے گا۔اگر آپ نے یہاں پر باطل کو راستہ نہ دیاتو وہ دوسر ی طرف سے بھی آ ئے گا اور یہ ظاہر کرے گا کہ سلسلہ کے اصول و ضوابط یا معاملات چلانے کے طریقہ کار میں کمی بیشی موجود ہے ۔اصل میں باطل ہماری روحانی سلسلے سے ہمارے مضبوط تعلق کو جس میں ذرہ بھر بھی باطل کے گھسنے کی گنجائش نہیں تھی وہاں اپنی پنجہ آزمائی شروع کر دے گا۔ اور ہمارا یقین کمزور ہونے لگے گا۔ اور یہاں اگر ہم نے خود کو الرٹ نہ رکھا اور باطل کے اس وار سے لڑنے کی کوشش نہ کی تو پھر آہستہ آہستہ باطل اور کڑے وار کرنے لگے گا۔ اور ہمارے اندر منفی پوائنٹس اٹھانا شروع کر دے گا۔اور وہی سب پوائنٹس جو سلسلے کے حوالے سے کبھی ہمارے یقین کو کامل کرنے کا سبب بنے تھے وہ پوائنٹس ہی سلسلے پر اعتراض کرنے کا سبب بن جائیں گے ۔اور ہم ان پرا ڑ جائیں گے۔ یہاں باطل ہمارے اندر یہ سوچ اٹھائے گا کہ ہم جو اعتراضات اٹھا رہے ہیں وہ بالکل جائز اور درست ہیں۔ او ر ہم تو دراصل حق کا علم بلند کر کے سچائی سامنے لا رہے ہیں۔ اور خود کو درست سمجھ کر سلسلے کے طریقے ا ور اصول وضوابط کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر نا چاہیں گے۔اور جب جو جو ہم نے چاہا اس کے مطابق ویسا نہیں ہو گا تو اندر سے باطل دِ ل مزید ہٹائے گا۔ سلسلہ اور سلسلے والوں سے متنفر کر ے گااو ر باطل کو مزید کاری وار کرنے کا موقع مل جائے گا۔ اگر آپ اب بھی الرٹ نہ ہوئے تو ہمیں باطل یقین دلائے گا اور ایسا لگنے لگے گا کہ ہم تو حق بات کر رہے ہیں ۔مگر اس وقت باطل کے شکنجے میں ہوں گے اور سمجھ نہیں آ ئے گی کہ یہ باطل ہے جو ہمیں خود کو درست اور سلسلے کو غلط دِ کھا رہا ہے۔
باطل ہمیں سلسلے کے مضبوط حصار سے نکال کر کمزور کر نا چاہے گا تاکہ حق کی راہ پر چلنے میں آسانی سے روک سکے۔ اگر کوئی ایسا احساس اٹھااور اس پر جواب دے کر مطمئن بھی کر دیا گیا ہوپھر بھی وہ اعتراض اندر باقی ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہاں سے باطل کے داﺅ پیچ سے بے حد الرٹ رہ کر خود کو بچانا ہے۔