باطل الرٹ10
باطل اور خالص دُعا

باطل کی ایک چال یہ بھی ہے کہ وہ ہمارے ہی مقام کے حق کے مسافروں کے لیے ہماری دُعا میں شدت اور تڑپ کو بیسٹ لیول پر نہیں اٹھنے دیتا کہ ہمارا تو مقابلہ ہے ۔ہم سوچیں گے کہ کہیں یہ ہم سے آگے نہ نکل جائے ۔کہیں اسے وہ سب نہ مل جائے جوابھی تک مجھے نہیں ملا ۔ اور یوں وہ ہمیں خالص نہیں رہنے دے گا۔ ہمیں حق کی آشنائی اور دُعا کی پاور امانت کے طور پر سو نپی گئی ہے۔ ایسا کرنے سے ہم اس امانت کو آ گے پہنچانے میں خیانت کے بھی مرتکب ہو جائیں گے۔ اور ہمارے اندر کے نا خالص پن کا اثر ہمارے سفر پر بھی ہو گا ۔ اس لیے ہمیں باطل کے اس وار سے الرٹ رہنا ہو گا۔ اور نہ صرف کسی بھی حق کے مسافر کو حق کی راہ پر آ گے بڑھنے میں مدد دے کر باطل کی پہنچ سے دور کرنا ہے بلکہ اس سے ہمارا اپنا سفر بھی بہتر ہو گا۔کیونکہ کر بھلا ...ہو بھلا۔اور ایسا کر کے ہمیں باطل کو شکست دینی ہے۔