خاندان ِ نبوت کے شہدا

میدانِ کربلا میں حضرت امامِ حسینؑ کے ساتھیوں میں بہتر آدمی شہید ہوئے،جنہیں اہلِ غاضریہ میں سے بنی اسد کے لوگوں نے دوسرے روز دفن کر دیا۔
خاندان ِ نبوت میں سے جو افراد شہید ہوئے ان کی تفصیل یہ ہے۔
1 ۔ اما مِ عالی مقامؓ حضرت امام حسینؓ کے بھائیوں میں سے
۱۔حضرت جعفر ؓ
۲۔حضر ت عباس ؓ
۳۔حضرت محمد ؓ
۴۔حضرت عثمان ؓ
۵۔ حضرت ابو بکر ؓ
2 ۔ اولاد ِ حسین ؓ میں سے
۱۔حضرت علی اکبر ؓ
۲۔ حضرت عبد اللہ ؓ (علی اصغرؓ )
3 ۔ اولاد ِ حسن ؓ میں سے
۱۔حضرت عبد اللہ ؓ
۲۔حضرت قاسم ؓ
۳۔ حضرت ابو بکر ؓ
4 ۔ حضرت جعفر ؓ کی اولاد میں سے
۱۔حضرت عون ؓ
۲۔ حضرت محمد ؓ
5 ۔ اولاد ِ عقیل ؓ میں سے
۱۔حضرت جعفر ؓ
۲۔حضرت عبد اللہ ؓ
۳۔ حضرت عبد الرحمن ؓ
جب کہ حضرت مسلم بن عقیل ؓ اپنے دو بیٹوں کے ساتھ کوفہ میں اس سے پہلے ہی شہید ہو گئے تھے۔
اور ان کے علاوہ اولادِ عقیل ؓ میں سے عبد اللہ بن مسلم بن عقیل ؓ اور محمد بن ابی سعید بن عقیل ؓ بھی شہید ہوئے۔