باطل الرٹ11
باطل اورسفر کے مقامات

جب ہم اپنے سفر میں آ گے بڑھیں اور اعلیٰ مقام عطا ہو تو باطل یہاں بھی آ جائے گا۔ اور عطا ہوئے اب تک کے مقامات کو بار بار گھماتے پھر اتے سامنے لائے گا۔ اور خوش کرائے گا کہ واہ ....بڑی بات ہے کہ ان منزل اور مقامات پر آ گئے ہو۔یہاں فوراَ دِل عاجزی میں لائیں۔ اور ان باطل سوچوں کے جواب میں جھک جائیں۔ اور دل سے مانیں کہ ہم تو ا س عطا کے قابل نہیں۔ کہاں ہم اور کہاں یہ اعلیٰ مقام.... !ہمارا تو منہ نہیں مانگتا تھا۔یہ تو سب دینے والے سخیوں کا کرم ہے کہ مجھ پر یہ عطا ہو گئی۔ جب ہم خود کو اس طرف لائیں گے تو اندر سے اٹھنے والی باطل سوچوں کا سلسلہ رک جائے گا ۔جو ہمیں یہاں مطمئن کر کے اس پوائنٹ پر تسکین دے رہی تھیں کہ ہم نے اس مقام پر پہنچ کر کوئی کمال کر لیا ہے۔
جیسے ہی یہ احساس اٹھے فوراَ عاجزی میں میں کج وی نئی کے احساس کو مضبوطی سے پکڑکر باطل کو منہ توڑ جواب
جواب دیں۔