ایک یہودی کی لعنت

یزید کے دربار میں ایک یہودی بھی موجود تھا ۔اس نے بتاےا کہ میں حضرت داﺅدؑ کی نسل سے ہوں ۔اب تک ستر پشتیں گزر چکی ہیں۔لیکن اس کے باوجود حضرت داﺅد ؑ کے امتی میری بے حد تعظیم کرتے ہیں۔اور ایک تم ہو کہ اپنے نبی کے نواسے کو ہی بے دردی سے قتل کر دیا اور اس پر اترا رہے ہوجب کہ یہ تمہارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔اور اپنی اس بد بختی پر جتنا بھی تم ماتم کرو کم ہے۔(الصداعق المحرقہ)