باطل الرٹ12
باطل اور دلچسپی

باطل ہماری دلچسپی کا محور بدلنے کی کو شش کر ے گا کہ ہماری خود سے یا اپنی منزل سے نظر ہٹ جائے۔ ایسے میں باطل غیر محسوس طریقے سے غیر ضروری چیزوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کر ے گا۔تا کہ ہم مختلف مشاغل میں غیر ضروری دلچسپی لینے لگیں اور ہمارا دل یہاں پھنسنے لگے ۔ اس کے پیچھے باطل کی کوئی چال ہو گی کہ وہ ہمیں الرٹ نہیں رہنے دے گا اور اپنے حقیقی مقصد یعنی منزل کی طرف بڑھنے سے روکے گا۔ جیسے ہی یہ محسوس ہو فوراَالرٹ ہو جائیں۔ زندگی کی ضرورت کے تحت کوئی بھی کام یا معاملہ ضرور چلائیں۔ لیکن اگر کوئی معمول یا معاملہ ضرورت سے زیادہ دلچسپی کا سبب بن رہا ہو تو سمجھ جائیں کہ باطل دلچسپی کا محور بدلنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ہم شوق اور دلچسپی حق کی راہ کے لیے لگا کر آ گے نہ بڑھ سکیں۔سمجھ آ تے ہی یہاں سے باطل کو پکڑ کر اس کی گردن مروڑ دیں۔