ابو حنیفہ سے متعلق بشارات
امام ابو حنیفہ کے فضائل و مناقب میں شیخ جلال الدین سیوطی (شافعی- مقلد) (849-911ھ) اپنی کتاب "التبييض الصحيفه في مناقب الإمام أبي حنيفه" میں تسلیم کیا ہے کہ اس پیشین گوئی کے بڑے مصداق امام اعظم ابو حنیفہ النعمان ہیں۔
القرآن
اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے
 [سوره محمّد:38]
حدیث میں ہے صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم! وہ دوسری قوم کون ہے جس کی طرف اشارہ ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سلمان فارسی پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: اس کی قوم, اور فرمایا: خدا کی قسم اگر ایمان ثریا پر جا پہنچے تو فارس کے لوگ وہاں سے بھی اس کو اتار لائیں گے۔ [2]۔
اور (اس رسول کی بعثت) دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی ان (مسلمانوں) سے نہیں ملے
— [الجمعہ:3]
حدیث میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے (وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ ۭ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ) 63۔ الجمعہ:3) کی نسبت سوال کیا گیا تو سلمان فارسی کے شانہ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ اگر علم یا (فرمایا) دین ثریا پر جا پہنچے گا تو اس کی قوم فارس کا مرد وہاں سے بھی لے آئے گا۔