باطل الرٹ13
باطل اور واہ واہ

جب ہم حق کی راہ پر چل رہے ہوں تو اندر اترنے والے احساس ِ آشنائی کی بنا پر ہی ہم خود بھی ذات پر کام کے گُر سیکھتے ہیں۔ اور کسی کو بھی سکھا سکتے ہیں۔ہم ذات کے کسی پوائنٹ پر کہیں پھنسے ہوئے کو ٹائم دے کر اس کا مسئلہ سن کر اسے کوئی گر بتا کریا دعا کی پاور سے اسے وہاں سے نکالتے ہیں۔ اگر ہماری واہ واہ نہ ہو تو یہ بہترین سٹیپ لینے کے بعد باطل اس پر بھی ہمیں پھنسا نے کی کوشش کر ے گا۔ کیونکہ باطل واہ واہ، شاباشیاں اور بلے بلے کی تسکین چاہنے کا احساس بیدار کر ے گا کہ تمہیں اتنا سراہا نہیں گیا جتنا اچھا کام کیا ہے۔ اور اس طرح باطل ہمیں بے لوث نہیں رہنے دے گا۔ لہذٰا اس چاہت سے آزاد ہو کر کہ ہمیں سراہا جائے ہم نے ہمیشہ انتہائی خلوص کے ساتھ بے لوث او ر بے غرض ہو کر کا م کر نا ہے۔ جب بھی اس راستے سے باطل گھیر نے آ ئے تو اسے شکست دینی ہے۔