تلامذہ
حضرت امام ابو حنیفہ کے ایک ہزار کے قریب شاگرد تھے جن میں چالیس افراد بہت ہی جلیل المرتبت تھے اور وہ درجۂ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ وہ آپ کے مشیرِ خاص بھی تھے۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں
امام ابو یوسف
امام محمد بن حسن شیبانی
امام حماد بن ابی حنیفہ
امام زفر بن ہذیل
امام عبد ﷲ بن مبارک
امام وکیع بن جراح
امام داؤد بن نصیر

علاوہ ازیں قرآن حکیم کے بعد اہل سنت و الجماعت کی صحیح ترین کتاب صحیح بخاری کے مؤلف امام محمد بن اسماعیل بخاری اور دیگر بڑے بڑے محدثین کرام آپ کے شاگردوں کے شاگرد تھے۔

اہم تصانیف
آپ کی چند مشہور کتب درج ذیل ہیں
الفقه الأکبر
الفقه الأبسط
العالم والمتعلم
رسالة الإمام أبي حنيفة إلی عثمان البتي
وصية الامام أبي حنيفة
المقصود في علم التصريف
کتاب الوصية لجميع الامة
الوصية لعثمان السبتي
کتاب الوصية لابي یوسف
الوصية لاصحابه الکبار
الرسالة الی نوح بن مریم

اور ان کی احادیث میں تصانیف کی تعداد 27 کے قریب ہیں۔