باطل الرٹ14
باطل اور منزل کی ہائے ہائے

باطل ہمارے اندر منزل پانے کے لیے ہائے ہائے اور ہپڑدھپڑ مچادیتا ہے۔ اور ہم اس سب کو سر پر سوار کر لیتے ہیں اس طرح ہم باطل سے لڑ نہیں سکتے۔ ہم نے نظر منزل پر رکھ کر ایک ایک سٹیپ پر اپنی ذات کی نفی کر تے ہوئے آ گے بڑھتے جانا ہو تا ہے۔ اب اس میں اچانک جب باطل کا یہ حملہ ہو گا تو ہم ذات پر گہری نظر نہیں رکھ پائیں گے۔اور منزل کے حصول کے لیے شور شرابہ زیادہ کر یں گے جبکہ کو شش میں کمی آ جائے گی۔ خود پر نظر نہیں ہو گی تو باطل کو کہاں پہچان پائیں گے۔ اور اگر باطل کے حملے کو نہ پہچان سکے تو لڑ کیسے سکیں گے ۔اور یوں حق کی جانب کا سفر خطرے سے دو چار ہو سکتا ہے۔لہذٰا اس ظاہر کی ہپڑ د ھپڑ سے خوش ہوئے بنا اس کے پردے میں باطل کے وار کا جواب دینے کے لیے نظر مزید گہری کر کے باطل سے خو ب لڑیں۔ اور حق کی راہ پر آ گے نکلتے ہوئے باطل کو شکست دیں۔