باطل الرٹ15
باطل اور ہمارے پیارے

حق کے راہی نے اپنا ہر رشتہ اس چاہ میں نبھانا ہوتا ہے کہ یہ اس کے لیئے اپنے مالک کی رضا کو پانے کا ذریعہ ہے۔جب ہم اپنی منزل کی چاہ میں سب کر گزرتے ہوئے باطل کے ہاتھ نہیں آ رہے ہوں گے تو وہ ہمیں ہمارے پیاروں سے آکر پکڑے گا۔ او ر ان میں پھنسا کر تصویر یہ دکھائے گا کہ یہ تمہاری ذمہ داری ہیں۔تم جوکر رہے ہو اپنے لیے نہیں ان کے لیے کر رہے ہو ۔ یہ دنیا میں تمہیں ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ پوری کرنا بھی لازمی ہے۔ اب یہاں یہ بظا ہر ہمیں غلط نہیں لگے گا۔ مگر دراصل یہاں باطل ہمارا دل اپنی منزل سے ہٹا کر وہا ں ان کے ساتھ ڈائریکٹ اٹیچ کر ے گا۔ اور وہ سارا جذبہ جو کہ ہم ہر ایک رشتے سے با لا تر ہو کر صرف منزل کے لیے لگا رہے ہوں گے۔ اس جذبے کا رخ موڑ دے گا ۔ ایسا نہیں کہ ہم وہ ذمہ داری پہلے پوری نہیں کر رہے ہوں گے لیکن پہلے منزل کی طلب کی چاہ میں اپنے جو رشتے بہترین نبھانے کی کوشش کر رہے تھے اب باطل منزل کو بیچ سے نکال کر صرف رشتے کی ذمہ داری کی چاہ بیدار کر نے کی کوشش کر ے گا۔ جبکہ حق کے راہی کے جذبے کی شدت صرف مالک کی رضا کے حصول پر لگنا ضروری ہے۔
اس لیے یہاں بہت محتاط رہ کر خود کو باطل کے ا س وار سے نہ صرف بچانا ہے بلکہ باطل کو شکست دے کرمنزل کی چاہ میں ہی دنیا کے سب رشتے بہترین طرح سے نبھانے کی کوشش کر تے رہنا ہے۔