جو تُجھے پسند ھو محرما،
وھی رنگ چُنری سَنوار دے
میری سانس سانس کے بِیچ میں،
درِ یارِ جاں کی پُھوار دے...

مُجھے عِشق تیری ادا سے ھے،
مُجھے عِشق تیری رضا سے ھے
میرا عِشق فانی و ناتواں،
اسے اپنے عِشق سے مار دے...

تیرے عِشق میں یہاں رات ھو،
میں دِیا دِیا تیرا نام لوں...
مِلے نور محوِ سحر سمے،
مجھے روز، روزِ بہار دے...

تیرے عِشق میں میرا عِشق دے،
میرے مَن میں خود کو مکِیں بنا
میری ذات تیرے فقِیر سی،
مجھے محلِ جاں سے فرار دے...

مجھے مَستِ حرمِ حِجاز کر،
مجھے دیَر و غیر سے لَو نہیں
میں تیری ھی خلقِ عظِیم ھوں،
مجھے اپنے ہاں سے قرار دے

میں کہوں تُجھے میرے محرما،
تیرے عِشق کا مجھے عِشق ھے
میں تیرے سپُرد رَحِیم و ربّ،
مجھے میری جِیت کی ہار دے...