User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: تالیفات

  1. #1
    Member
    Join Date
    Mar 2017
    Posts
    64
    Thanked: 0
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    تالیفات

    تالیفات

    کتاب جامعہ کہ بنا بر روایت ابوبصیر،علی بن ابی طالب نے اس میں اسلامی احکام رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان مبارک سے لکھے اور اس میں متعدد موضوعات کے حلال اور حرام کے مسائل جمع فرمائے۔ یہ ایک ضخیم کتاب تھی اسے کتاب علی بھی کہا جاتا ہے۔
    صحیفہ امام علی کہ جس میں جامعہ مذکورہ کے علاوہ خاص احکام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جو سے سنے تھے لکھے گئے ہیں۔
    الملاحم یا صحیفة‏الدولة ایک اور کتاب ہے جوعلی بن ابی طالب نے زبان مبارک رسول اکرم سے سن کر ان کے لکھوانے پر تحریر فرمایا جو آنحضرت کی وفات کے بعد کے واقعات کی پیشگوئی نیز ان کی وصیتوں اور نصیحتوں پر مشتمل ہے۔
    مصحف امام علی،علی بن ابی طالب نے قرآن مجید کو شأن نزول کی ترتیب سے آیات کی جمع ‏آوری فرمائی و علماء اہل سنت بھی اعتراف کرتے ہیں کہ یہ بہت قابل قدر کام ہے۔
    جفر واشعار کا دیوان شعر بھی حضرت علی سے منسوب ہے۔
    آثار امام علی علیه‏ السلام میں سے ایک بہت بڑا ذخیرہ ان کی بارگاہ ربوبیت میں کی گئی دعائیں ہیں جو معارف الہی کا بہت قیمتی خزانہ ہے۔
    اہم ‏ترین اور مشہور دعائیں جیسے: دعای کمیل، دعای توسّل، دعای ابوحمزه ثمالی، صباح، جوشن وغیر‏ہ
    ان کے خطبوں کا ایک وسیع سلسلہ تھا جو اسلامی، ادبی، علمی، تاریخی، اخلاقی، سیاسی، الہی مضامین پر مشتمل ہے ایسا کلام کسی دیگر بشر سے نہیں سنا گیا۔ ان میں سے کچھ خطبے نہج البلاغۃ نامی کتاب میں چوتھی صدی کے ایک عظیم شیعہ عالم دین سید رضی (395ھ وفات 406ھ) میں جمع کئے ہیں۔
    ان کے نجی یا سرکاری خطوط جو تاریخی، ادبی اور اسلامی معارف اور اقدار کے لحاظ سے بے نظیر اور نمونہ عمل ہیں۔ کچھ خطوط نہج البلاغۃ میں نقل ہوئے ہیں۔
    ان کے حکیمانہ جملے اور کلمات قصار جو سمندر کو کوزے میں سموئے ہوئے ہیں۔ ان ہزاروں جملوں میں سے چند سو نہج البلاغۃ میں موجود ہیں۔
    نہج البلاغۃ کی بہت سی شرحیں سنی اور شیعہ علماء نے لکھی ہیں جن میں سے مشہور یہ ہیں۔ شرح محمد عبده، شرح ابن ابی الحدید، شرح قطب راوندی، شرح محمدتقی جعفری، شرح محمد دشتی وغیره۔
    Last edited by Admin-4; 08-13-2017 at 02:30 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •