یزیدیت اسلام کا کھلم کھلا انکار نہیں ہے کیونکہ اسلام کا کھلم کھلاانکار کر تے تو ابو جہلی یا ابولہبی کہلاتی۔یزیدیت یہ ہے کہ..... ​اسلام کا نام بھی لیا جائے.... اور اسلامسے دھوکا بھی کیا جائے ۔
اسلام کا نام لینے والے بن کر ہی اس امانت میں خیانت کی جائے۔
​ اسلام کا نام بھی لیا جائے... اور آمر اور سخت گیر، ظالم حاکم بنکر لوگوں پر مسلط ہوا جائے۔​اسلام کا نام بھی لیا جائے... اور کسی بھی سطح پر اختلاف کرنےوالوں کو پیار سے قائل کرنے کی بجائے ظلم و جبر سے ان کو کچلا جائے۔
یزیدیت درپردہ اسلامی نظام کے خلاف ہے اور اس کے ساتھ دھوکاہے۔
یہ لوگوں کے حقوق غصب کرنااور ہر غلط راہ اختیار کر کے صرف خودکو اقتدار اور طاقت میں رکھنا ہے۔​ ظالم کا ظلم اور کمزور و بے بس پر حکومت جمائے رکھنا یزیدیت ہے۔