User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: باطل کی ہم سے دشمنی کا اصل مقصد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    باطل کی ہم سے دشمنی کا اصل مقصد

    سوال:آپ کے خیال میں باطل کی ہم سے دشمنی کا اصل مقصد کیا ہے؟


    باطل کی ہم سے دشمنی کی وجہ بنی آدم سے بدلہ ہے ۔

    جب حضرت آدمؑ کو سجدہ کرنے سے انکار پر شیطان جنت سے نکال دیا گیا تو اسی وقت اس نے آدم ؑ کو اپنا دشمن جان لیا تھا اور اپنے جنت سے نکالے جانے کا بدلہ لینے کےلئے ہی وہ اب اللہ کے بندوں کو بھی جنت سے نکلوانے کی تدبریں کرتا ہے۔ باطل ، دنیا ،نفس اور شیطان کے ذریعے ہی اللہ کے بندوں کو بھٹکاتا ہے تا کہ وہ اللہ کے احکام کی پیروی چھوڑ دیں۔ شیطان کی پیروی کریں اور اسکے پیچھے چل کر اپنے لئے جہنم کی آگ کا ایندھن کا سامان کرتے رہیں۔ ہمیں حق کی
    راہ سے غافل رکھتاہے ہے تا کہ ہم اللہ کی قربت و اطاعت نہ کر سکیں ۔جنت سے محروم ہو جائیں جیسے کہ وہ خود ہوا تھا ۔

    شیطان نے اللہ سے اسکے بندوں کو بھٹکانے کی مہلت لی تھی۔ تب سے اسکے اندر بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے۔ وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ انسان کو اللہ کی راہ سے ہٹا دے۔ کوئی اللہ کی قربت میں نہ بڑھ پائے اور اسکا وہ چیلنج جو اس نے ازل میں اللہ کے سامنے کیا تھا کہ تا قیامت اولادِ آدم کو بہکاتا رہے گا وہ پورا ہو سکے۔یوں باطل کا اصل مقصد اسی چیلنج کو پورا کرنا ہے کہ ہر انسان کو اللہ کی نافرمانی پر آمادہ کر کے آداب بندگی نبھانے سے محروم کر دے۔ اور یہ ہی کام وہ رہتی دنیا تک کرتارہے گا۔ انہیں اپنے پھندے میں پھنساتا ہے اور اللہ کی راہ سے ہٹاتا ہے تاکہ ان اللہ کے بندوں سے اپنا ازل کا انتقام لے سکے۔

    اللہ نے ہر بندے کو میں نیکی اور بدی کاشعور عطا کیا ہے۔ اب جب انسان نیکی کے راستے پر چلنا شروع کرتا ہے تو اسے ہر طرف سے رکاوٹوں کا سامناکرنا پڑتا ہے اور یہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والا باطل ہی ہے۔ اس کامقصد بنی نوع انسان کو بھٹکانااللہ کے سامنے نیچا دکھا کے سامنے رسوا کرنا اور جہنم کی آگ کا ایندھن بنانا ہے۔اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ انسانوں کو نافرمانی پر مجبو ر اور اللہ کے احکام سے غافل کر کے یہ غلط ثابت کر دے کہ یہ انسان ہی ہے جو نافرمان ہے اور اسی مخلوق یعنی انسان کی وجہ سے اسکو دھتکارا گیا تھا ۔

    میدان کربلا میں بھی باطل کو منہ کی کھانی پڑی جب دین محمدی کو بچانے کےلئے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ نے اپنی اورے سارے گھرانے کی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ۔ تب باطل کی اللہ کے بندوں سے دشمنی اور پکی ہوتی گئی اور وہ اپنے انتقام کی خاطرہر لمحہ ہمیں بھٹکانے کو تیار رہتا ہے۔جیسے دوست کا دوست، دوست ہوتا ہے، اسی طرح دشمن کا دوست بھی دشمن ہوتا ہے۔ اسی لیئے آج بھی امام عالی مقام ؑ کے حق کے علم کو تھامے حق کی راہ پر چلنے والے باطل کو اپنے دشمن ہی لگتے ہیں ۔ جہاں کہیں کوئی بھی حق کی راہ پر ایک قدم بھی آگے بڑھاتا ہے باطل اس کی گردن دبوچنے کی بھرپور کرشش کرتا ہے ۔ انسان سے شیطان کی دشمنی کی شروعات ازل سے ہوئی ۔

    اللہ نے انسان کی حق کی قوت اور احساس آشنائی عطا کر کے باطل کو مات دینے کی طاقت عطا کی ہے۔ اب یہ انسان پر ہے کہ وہ کس طرح اس قوت کا استعمال کر کے باطل کو شکست دیتا چلا جائے۔ایک مسلمان کی حیثیت سے ہر ایک کے اندرکربلا والوں کی قربانیوں کا شعورو آگہی ہونا ضروری ہے تاکہ ہم بھی ان کے درد کو محسوس کرتے ہوئے باطل سے لڑ سکیں ۔

    معرکہ کربلا کی حقیقت کا ایک ایک احساس پاور ہے ۔جب ان کے دکھ، درد، تکلیف، الم و غم کے احساس دل میں اتریں تو ہم یہ دنیا کی غلامی کا طوق اپنی گردنوں سے اتارتے ہیں۔ باطل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنتے ہیں۔حق کی فوج میں شامل ہو کر باطل کے خلاف نبرد آزما رہنا حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے۔
    Last edited by Admin-2; 02-27-2017 at 01:55 PM.

Similar Threads

  1. 48:بی بی صغریٰؓ کا قاصد
    By Admin-2 in forum 48:بی بی صغریٰؓ
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 09:00 PM
  2. سوال39: انا"کس طرح عاشق کے لیے نقصان دہ ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:54 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 09:16 AM
  4. دوسرے سٹیپ کےمقاصد
    By Admin-2 in forum 2:بول آئینے بول
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:11 PM
  5. دوسرے سٹیپ کےمقاصد
    By Admin-2 in forum Harawal Dasta 1
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:11 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •