سٹیپ5
باطل سے لڑنے کےلئے ہمارے ہتھیار
سوال: باطل سے لڑنے کےلئے ہمارے ہتھیار کون کون سے ہیں جن کے استعمال سے ہم باطل کے خلاف حق پر ڈٹے رہ سکتے ہیں ؟
مثال کے طور پر دعا کی پاور استعمال کرنا ۔
:جواب
فرائض کی ادائیگی (نماز، تلاوت ) سے پاور لینا

رہبر و رہنما سے رابطہ رکھتے ہوئے مسلسل رہنمائی لیتے رہنا

اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہوئے چھوٹے سے چھوٹے پوائنٹ پر کام کرنا اور بڑھنا

حق کا پیغام زیادہ سے زیادہ آگے پہنچانا

اعلیٰ ہستیوں کے پیار کے احساس کو دل میں بڑھانا اور پاور وصول کرنا

رہبر و رہنما کی پیروی میں کرتے ہوئے عمل میں بہتری لانا

اپنی حق کے مشن کی ذمہ داریوں کو اچھے سے نبھانے کی کوشش کرنا

شکر کے احساس کو جگائے رکھنا کہ کتنا کرم ہوا کہ حق کی راہ پر چلنا نصیب ہوا

منفی سوچوں سے لڑتے ہوئے ہر سوچ کو مثبت رخ دینا

ہر دم الرٹ رہتے ہوئے مسلسل باطل سے لڑتے رہنے کی کوشش

محفل میں شمولیت سے پاور لیتے رہنا

اپنی کمیوں اور خامیوں کو استاد سے کھل کر شیئر کرنا اور رہنمائی کی روشنی میں عمل جاری رکھنا

جتنا ایریا ورکنگ کے لئے دیا جائے اس میں بلا جھجھک کوشش زیادہ سے زیادہ کرنا

دل میں نوکری کا احساس رکھنا کہ ہم اللہ کے نوکر ہیں اور ہمیں بے لوث نوکری کرنی ہے۔

رہبر و رہنماکی باطل سے دشمنی میں رہبر و رہنماکا ساتھ دینے کا عزم

حق پر ڈٹ کے باطل سے نڈر ہو کر لڑ جانے کا جذبہ

رہبر و رہنما سے نسبت کا احساس ہر معاملہ میں جوڑ نا

زندگی کے معاملات سے مثبت پوائنٹس پکڑکے سبق سیکھنااور اللہ پر یقین بڑھانا

خود کو مرکز سے جوڑ کر وصول ہوئی پاور کو عمل میں لگانا

اللہ کی مرضی کے آگے جھک جانا ، مان لینا

اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے دوسروں کی اچھائیوں پر نظر کرنا

نظر صرف خود پر گہری رکھ کر اپنی نیگٹوٹیز کو اندر سے پکڑ کے ان سے نجات کی کوشش کرنا

مشن ورکنگ کا احساس بیدار رہنا

ذات پر کام جاری رکھنا

دوسروں سے دعا کروانا اور دوسروں کو دعا کرنا

کلا م سن کے پاور لینا

اللہ کے یقین پکڑ کر مایوسی سے لڑنا

رہبر و رہنما کی کتب اور فرامین سے پاور لینا

باطل کے وار کو پہچاننا اور اس سے اسی لمحے لڑنا شروع کر دینا ، وقت ضائع نہ کرنا

اللہ والوں سے محبت و عقیدت رکھنا اور ان کی صحبت میں وقت گزارنا

رہبر و رہنما سے دل کا رابطہ بنائے رکھنا اور ہر لمحہ عمل میں لگا کر پاور وصول کرتے جانا

پیارے آقا ئے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺکی امت کا درد دل میں لے کر امت کو جہنم کی آگے سے بچانے کی کوشش کرنا

پیارے آقا ئے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺکی آل پاک اور اہل بیت اطہار سے محبت کے احساس

معرکہ کربلا کے درد کو دل کی ہر دھڑکن میں زندہ رکھنا ،باطل سے کربلا والوں کا انتقام لینے کا جذبہ