سٹیپ6

´احساس کربلا سے باطل کے خلاف جنگ کو ہر لمحہ اپنی زندگی میں جاری رکھنے کا سچا احساس

سوال نمبر4 :معرکہ کربلا کے72 شہدا سے کس کس حوالے سے اللہ کی رضا و خوشی کےلئے قوتِ ایمانی کا بہترین استعمال سیکھا؟

باہر کے معاملات کتنے ہی سخت ہوں ہمارا دل مالک کی رضا میں راضی رہنے کی کوشش میں رہے ۔

سیٹ اپ جو بھی مل رہا ہو، ہمیں اسے قبول کر کے رضائے الٰہی پہ راضی رہ کے سیٹ اپ کے مطابق چلنے اور اپنا آپ دیتے جانا چاہئے۔

حق کے عَلم کی سربلندی، کسی بھی حق والے کی جان ومال سے زیادہ اہم ہے۔

حق کے لئے کسی بھی محاذ پر ڈٹ جانا اور اللہ کے یقین کے بھروسے لڑ جانا ہی حق کی جیت کےلئے اہم ہے ۔

حق کی خاطر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہ کرنا بلکہ آگے بڑھ کر اپنا آپ پیش کرنے کی جرات ہو۔

. نماز کو ہر حال میں ادا کرنا ہے ۔ نماز کی ادائیگی اور سجدہ سے مدد لینی ہے