شعورِ باطل

سٹیپ نمبر 8

باطل سے جیت کی شناخت یا پہچان
سوال :باطل سے جیت کی شناخت یا پہچان آپ کیسے کرتے ہیں ؟


باطل سے جیت :مشن ورکنگ میں

کوئی دنیا کی روٹین چلاتے ہوئے اس میں ورکنگ بھی کر جائیں توجیت محسوس ہوتی ہے۔

مشن ورکنگ میں جتنا بھی کام ہو جائے اس میں بڑائی محسوس نہ ہو بلکہ عاجزی میں چلے جانا کہ اس طرح کام نہیں کیا جس طرح ہو نا چاہئے تھا۔ اس طرح باطل کی شکست کی شناخت ہوتی ہے۔

مشن ورکنگ میں کسی بھی کام کو پیچھے کرنے سے پیچھے نہ ہٹیں چاہے باطل اس کو کتنا ہی مشکل کر کے دکھائے، اسی میں باطل شکست ہے۔

حق کے راہیوں کے ساتھ پیار کا مضبوط تعلق بنانے کی کوشش کرتے رہنے میں باطل کی شکست ہے۔

اپنے وقت کو مشن ورکنگ میں لگانے میں باطل کی شکست ہے۔

زیادہ سے زیادہ حق کے راہیﺅں کو مشن کا حصہ بنانے میں باطل کی بڑی شکست ہے۔

اللہ کے ذکر کی محفل میں جانا، وہاں سے اپنی اصلاح لینا، اپنی روح کو پاور دینا۔۔۔ اس میں باطل کی شکست ہے۔

مشن ورکنگ کرتے ہوئے جو ذمہ داریاں دی جائیں انھیں اچھے سے پورا کرتے جانے میں باطل کی شکست ہے۔

ورکنگ کرتے ہوئے حق کے راہی کے ساتھ one to oneنہ ہونے ، ذاتی مفاد میں نہ پھنسنے اور خالص ہونے میں باطل کی شکست ہے۔

سلسلے کی کسی بھی بات میں دل پھنسے تو وہاں راہبر و راہنما سے مدد لے کر دل کو سیٹ کرلینے میں باطل کی شکست ہے۔

کسی بھی طرح کے معاملات میں کسی وقت بھی ورکنگ کا کوئی سٹیپ لے جانے سے

کسی بھی پھنسے ہوئے حق کے راہی یا امتی کو اس کے مسئلے کےلئے دعا کروا کے ، یقین دلا کے

کسی بھی طرح کی قربانی دینا جوحق کے مشن کو آگے بڑھائے

ہر لمحہ اندر کا ورکر الرٹ رہنے سے اور ہر ٹائم اور موقع کو بہترین استعمال کرنے سے

اللہ سے مدد مانگ کر ورکنگ کے نئے موقعے بنانے اور ان میں ورکنگ کی کوشش کرنے سے

ہر کوشش کو صرف اللہ کی رضا اور خوشی پانے کےلئے ہی کرنے سے

ورکنگ میں کمی آئے تو ڈاﺅن ہونے سے بچنے اور ڈاﺅن ہوں تو اٹھ کھڑے ہونے سے

ہر حال میں دل کی حالت کو سیٹ رکھنے کی کوشش سے

مالک کی نظر میں رہنے کے احساس سے عمل میں بہترین اور خالص پن بڑھانے کی کوشش سے