User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: تعارف

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    تعارف

    تعارف

    آپ کا نام مبارک حسن، کنیت ابو محمد، ابو سعید، ابو النصر اور ابو علی تھی۔آپ کے والد موسی راعی زید بن ثابت انصاری کے آزاد کردہ غلام تھے۔ والدہ ماجدہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ کی لونڈی تھیں انکی ۔ تربیت بھی ام المؤمنین نے ہی فرمائی۔ آپ کی والدہ کا نام خیرہ تھا
    جب بچپن میں آپکی والده کسی کام میں مصروف ہوتیں اور آپ بهوک سے روتے تو ام المومنین آپ کو اپنا دودھ پلاتییں تھی۔
    بچپن میں ایک دن آپ نے حضور اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے پیالے سے پانی پی لیا . جب حضور اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے پوچھا که میرے پیالے کا پانی کس نے پیا هے تو حضرت ام سلمہ رضی الله عنھا نے کہا که حسن نے. یه سن کر نبی اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا اس نے جس قدر پانی پیا اسی قدر میرا علم اس میں اثر کر گیا۔
    اسی طرح ایک دن نبی اقدس صلی الله علیه وآله وسلم حضرت ام سلمہ رضی الله عنھا کے مکان پر تشریف لائے تو انھوں نے حضرت حسن کو آپ صلی الله علیه وآله وسلم کی گود میں ڈال دیا۔ تب نبی کریم صلی الله علیه وآله وسلم نے آپکے لئے دعا فرمائی اور اس دعا کا فیضان ہی تها که حضرت حسن کو ایسے اعلی مراتب عطا ہوئے
    حضرت ام سلمہ رضی الله عنھا بھی آپکے لئے دعا فرمایا کرتیں که یا الله حسن کو مخلوق کا رہنما بنا دے
    ولادت کے بعد آپکو حضرت عمر رضی الله عنه کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انھوں نے فرمایا اسکا نام حسن رکهو کیونکہ یه بہت ہی خوبرو ہے۔ لہذا آپکا نام حسن رکها گیا۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 03:24 AM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •