User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: ایمان افروز واقعات

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ایمان افروز واقعات


    ایمان افروز واقعات

    شمعون نامی ایک آتش پرست آپکا ہمسایه تها جب وه مرض الموت میں مبتلا ہوا تو آپ نے دیکھا که اسکا جسم سیاه ہو گیا . آپ نے اسے اسلام کی دعوت دی . اسنے کہا میں اسلام سے تین باتوں کی وجه سے بر گشته هوں
    اول : جب دنیا بری چیز هے تو تم لوگ اسکی جستجو کیوں کرتے هو ؟
    دوم : موت کو یقینی تصور کرتے هو پهر اسکا سامان کیوں نہیں کرتے ؟
    سوم : اگر خدا کے دیدار کو اچھا سمجھتے هو تو دنیا میں اسکی مرضی کے خلاف کام کیوں کرتے هو ؟
    آپ نے فرمایا یه مسلمانوں کے افعال هیں۔ اسلام کے عقائد نہیں۔ مگر مسلمان کم از کم واحدانیت کو تو تسلیم کرتے هیں۔ اگر هم دونوں آگ میں پڑیں تو کیا آگ هم دونوں کو برابر جلائے گی یا تیری ستر سال کی عبادت کا خیال کریگی ؟
    لیکن میرے الله کے پاس یه طاقت هے که وه چاهے تو آگ مجھے نه جلائے . یه کہه کر آپ نے اپنا هاتھ آگ میں ڈال دیا لیکن آپکے هاتھ کو کوئی نقصان نه پہنچا
    شمعون نے پوچھا میں ستر سال سے آتش پرستی میں مبتلا هوں اب آخری وقت میں کیا مسلمان هوں گا ؟
    آپ نے دوبارہ مسلمان هونے کیلئے اصرار کیا تو اسنے کہا میں اس شرط پر مسلمان هو سکتا هوں که اگر آپ مجھے عہد نامه تحریر کر کے دیں که میرے مسلمان هو جانے سے الله میری مغفرت فرما دیگا
    آپ نے اسے عہد نامه تحریر کر دیا لیکن اسنے کہا که اس پر بصرہ کے صاحب _ عدل لوگوں کی گواہی بهی دلوائیں . آپ نے شہادتیں بهی تحریر کروا دیں جس پر شمعون کلمہ پڑھ کر مسلمان هو گیا اور درخواست کی که میرے مرنے کے بعد آپ هی مجهے اپنے هاتھوں سے غسل و کفن دیں اور یه عہد نامه میرے هاتھ میں رکھ دیں تاکہ روز حشر میرے پاس ثبوت هو
    اسکے بعد کلمہ پڑهتا هوا دنیا سے رخصت هو گیا
    آپ نے اسکی پوری وصیت پر عمل کیا
    اسی رات خواب میں شمعون کو اعلی لباس اور تاج _ زریں میں ملبوس جنت کی سیر کرتے دیکھا اور پوچھا که کیا گزری ؟
    اسنے کہا الله نے اپنے فضل سے میری مغفرت فرما دی هے . اب مجهے آپکے عہد نامے کی ضرورت نہیں لہذا آپ اپنا عہد نامه واپس لے لیں
    جب صبح بیدار ہوئے تو وه عہد نامه آپکے ہاتھ میں تها .آپ نے الله کا شکر ادا کیا اور فرمایا اے الله ! تیرا فضل کسی سبب کا محتاج نہیں۔ اگر ستر سال آتش پرستی کرنے والے کو محض کلمہ پڑھنے سے بخش دیتا ہے تو وه تیرے فضل سے کیسے محروم ره سکتا هے جس نے ستر سال تیری عبادت میں گزارے ہوں ؟

    آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا " ایک مرتبہ ایک خوبصورت عورت بے حجاب میرے پاس آئی اور اپنے شوہر کا شکوه کرنے لگی . میں نے اس سے کہا پہلے اپنا منه تو ڈھانپ لو . وه بولی شوہر کے عشق میں میری عقل کهو گئی ہے . اگر آپ مجھے نه بتاتے تو میں اسی طرح بازار چلی جاتی اور مجھے بالکل احساس بهی نه ہوتا که میں بے پرده ہوں . حیرت ہے که ایک انسان کے عشق میں میرا یه حال هے که مجھے اپنا ہوش نہیں اور آپ الله کے عشق کا دعوی کرتے ہیں پهر بهی اپنے حواس میں ہیں اور آپ کو خبر ہوگئی که میں بے پرده ہوں۔
    کسی نے آپ سے پوچھا کبهی آپکو کسی بات پر بہت خوشی ہوئی؟
    آپ نے فرمایا ایک مرتبہ میں اپنے عبادت خانے کی چھت پر کھڑا تها اور ہمسایہ کی بیوی اس سے کہه رهی تهی که شادی کے پچاس سالوں میں ، میں نے کبهی تجھ سے کوئی شکوه نہیں کیا . کبھی تجھ سے ایسی شے نہیں مانگی جو تو لا کر نه دے سکے کبهی کسی کے سامنے تیری شکایت نہیں کی لیکن اگر تو دوسری شادی کا ارادہ رکهتا هے تو میں امام _ وقت سے تیری شکایت کرونگی
    مجهے یه سنکر بہت خوشی ہوئی کیونکہ یه قول بالکل قرآن کے مطابق تها جیسا که الله نے فرمایا " بلاشبہ الله تعالی انکو نہیں بخشے گا جنہوں نے اسکے ساتھ کسی کو شریک کیا . اسکے علاوہ جسے چاہے گا ، بخش دیگا "
    کسی نے آپکا حال پوچھا تو آپ نے فرمایا ایسے شخص کا کیا حال هو سکتا هے جو دریا میں ہو اور شکستہ کشتی کے تختے پر پانی میں تیر رها هو ؟
    اسنے کہا یه تو بہت سنگین صورت حال ہے . فرمایا بس میرا بهی یہی حال ہے۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 03:27 AM.

Similar Threads

  1. اعزاز و مناقب
    By Admin-4 in forum حضرت علیؓ
    Replies: 0
    Last Post: 08-13-2017, 02:09 AM
  2. 3:مرکز ِ خلافت کی کوفہ منتقلی
    By Admin-2 in forum مرکز ِ خلافت: 3
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 03:22 PM
  3. 22:فرض نماز اور عشق نماز
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 04:43 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •