User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: اقوال

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اقوال

    اقوال حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ

    دین کی بنیاد تقویٰ اور پر ہیز گاری پر ہے۔

    ناقص ناقص کو کامل بنا سکتا ہے . فر مایا بیمار طبیب دوسرے کا علاج نہیں کر سکتا
    حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ نے پو چھا انسان کیلئے سب سے زیادہ خرابی کس بات میں ہے فرمایا
    دل کا مر جانا ۔ ”مالک ابن دینار رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا اور دل کیسے مر جاتا ہے ؟ فر مایا دل میں دنیا کی محبت جگہ لے تو دل مر جائے گا
    ایک دن ارشاد ہوا ”میرا صبر اور میری پر ہیز گاری تو عذاب جہنم کے ڈر اور ثواب آخرت کے شوق کی وجہ سے ہے ” اچھا سا پردہ وہ ہے جو محض اللہ کی تکمیل حکم میں صبر کرے”
    فر مایا انسان کو بھیڑوں سے سبق لینا چاہئے . بھیڑیں چرواہوں کی آواز سن کر چرنا چھوڑ دیتی ہیں اور جدھر اس کا اشارہ ہوتا ہے چل پڑتی ہیں ، مگر انسان اپنے نفس کے حکم کے آگے اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں مانتا
    فرمایا قانع آدمی دنیا سے بے نیاز ہوتا ہے جس نے تنہائی اختیار کر لی اسے سلامتی اور جس نے خواہش نفس ٹھکرایا اسے آزادی نصیب ہوئی . جس نے زبان پر قابو پا لیا اس کا دل بو لنے لگا اور اسکی زبان میں اثر آگیا
    اگر تم چاہتے ہو کہ اپنے مرنے کے بعد دنیا کا رنگ معلوم ہو تو بہت آدمی مر چکے ہیں . دیکھو! ان کے مرنے کے بعد دنیا میں کیا تبدیلی رونما ہو ئی۔
    فرمایا بھیڑ بکریاں انسا نو ں سے زیادہ باخبر ہوتی ہے کیونکہ چرواہے کی ایک آواز پر چرنا چھوڑ دیتی ہیں اور انسان اپنی خواہشات کی خاطر احکام الٰہی کی بھی پرواہ نہیں کرتا
    فکر ایک ایسا آئینہ ہے جس میں نیک و بدکا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے
    تم سے قبل آسمانی کتابوں کی ایسی وقعت تھی کہ لوگ اپنی راتیں ان کے معانی پر غور و فکر کرنے میں گزار دیتے تھے اور دن میں اس پر عمل پیرا ہو جاتے تھے لیکن تم نے اپنی کتاب پر زیرو زبر تو لگائے مگر عمل ترک کرکے آسائش دنیا میں گرفتار ہوگئے۔
    کوئی شخص قبرستان میں بیٹھا کھانا کھا رہا تھا اس کو دیکھ کر فرمایا کہ یہ منافق ہے کیونکہ جس کی نفسانی خواہش مردوں کے سامنے بھی حرکت کرتی ہے اس کو موت و آخرت پر یقین نہیں ہوتا اور جو ان دونوں پر یقین نہ کرے اس کو منافق کہتے ہیں۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 03:29 AM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •