User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: ارشادات و اقوال

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ارشادات و اقوال

    آپ کے ارشاداتِ ملاحظہ ہوں۔

    عقلمند وہ ہے کہ جب اس پر کوئی مشیبت نازل ہو تو اول روز وہی کرے جو تیسرے روز کرے گا۔
    خلق سے دور رہنے سے انسان دنیا کی تکلالیف سے بچتا ہے۔
    وہ بستی جو کبھی ویران نہ ہو عدل ہے۔
    وہ تلخی کہ جس کا آخر شیرینی ہو صبر ہے۔
    وہ شیرینی جس کا آخر تلخ ہو شہوت ہے۔
    وہ بیماری جس سے لوگوں کو بھاگنا چاہئے عیش و عشرت ہے۔
    درویشی یہ ہے کہ کسی چیز پر طمع نہ کرےجب بے طلب کوئی لائے تو منع نہ کرے اور جب لے لے تو جمع نہ کرے۔
    بغیر اچھے عمل کئے ہوئے جن کی آرزو گناہ کے مترادف ہے۔
    سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صحیح عمل کئے بغیر شفاعت کی امید غرور اور مریکہ کے سوائ اور سوا اور کچھ نہیں۔
    اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے بغیر الللہ کی رحمت کا امیدار ہونا صرف جہالت اور حماقت ہے۔
    جواں مرد وہ ہے جو وعدہ نبھانے والا ہو وعدہ تو ڑنے والا نہ ہو۔
    مومن کی پہچان یہ ہے کہ اس کی تعریف کرے جس نے اس سے کبھی احسان کا سلوک بھی کیا ہو۔
    مسلمان کو چاہئے کہ بغیر مانگے حاجت مند کی حاجت پوری کرے اور اس کے مانگنے سے پہلے بخشش کرے۔
    محبت تعلیم و تربیت سے نہیں بلکہ عطائے حق سے حاقل ہوتی ہے۔
    اپنی زندگی کو مختصرخیال کرو اور نیک اعمال کی طرف توجہ مرکوز رکھو۔
    اللہ پر توکل رکھو تاکہ تمہارا نفس تمہیں نقصان نہ پہنچا سکے۔
    تم اللہ سے چیزیں طلب کرو اور اس بات کا احساس پیدا کرو کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
    طالبِ دولت کبھی راحت نہیں پاسکتا۔
    دین اور حق بات کے بغیر کی جانے والی گفتگو لاحاصل اور باعث گمراہی ہے۔
    کھلا شرک یہ ہے کہ غیر اللہ کی عبادت کی جائے اور چھپا ہوا شرک یہ ہے کہ غیر اللہ پر بھروسہ کیا جائے۔
    نیک عالم وہ ہے جو کسی سے بھی ملے اُسے اپنے سے برتر خیال کرے، خواہ وہ برا ہو یا چھوٹا، عالم ہو یا جاہل، مسلمان ہو یا کافر۔
    شیطان کو بخیل مسلمان اچھا اور گناہگار سخی بُرا لگتا ہے۔
    مومن وہ ہے جو اللہ کے نام پر دھوکہ کھا جائے۔
    دولت مندوں کی دوستی سے بچو! یہ دین سے دور کردیتی ہے۔
    صحیح اعتقاد کے بغیر عبادت فضول ہے۔
    اگر بدعتی شخص تم کو ہوا پر چلتا ہوا بھی نظر آئ’ے تو فریب نہ کھاؤ۔
    محبت سیکھنے اور سکھانے والی چیز نہیں بلکہ اللہ کی عطا ہے۔
    رنج و الم صرف مومنوں کی آزمائش ہوتے ہیں۔
    (اقوال کا خزانہ)
    عارف دنیا کی طرف اضطراری طور پر مائل ہوتا ہے اور مفتون دنیا کی طرف باختیار خود متوجہ ہوتا ہے ۔
    جب عالم اپنے علم پر عمل کرتا ہے تو مؤمنین کے قلوب اس کے لئے ہموار ہوجاتے ہیں اور اس کو وہی شخص ناپسند کرتا ہے جس کے دل میں کوئی مرض ہوتا ہے ۔
    جس بندہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس سے ذلّت و رسوائی کو دور فرمادیتے ہیں اور اس کو سچے فقراء کی خدمت میں سکونت پذیر فرمادیتے ہیں ، اور جب کسی کے ساتھ شر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو اعمال ِ صالحہ سے معطل فرمادیتے ہیں یہاں تک کہ عملِ صالح اس کے لئے پہاڑوں سے زیادہ ثقیل ہوجاتا ہے اور اس کو اغنیاء کے درمیان رکھ چھوڑتے ہیں ۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 04:07 AM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •