User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: علمی قابلیت

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    علمی قابلیت

    حضرت جنید بغدادیؒ کی علمی قابلیت
    حضرت جنید بغدادیؒ بڑے جلیل القدر صوفی جید عالم و فقہی تھے ۔ اُن کے زندگی ایک نمونہ تھی صوفیا ، علماء فقہا، اور متکلمین سب ان کا احترام کرتے تھے ۔ حضرت جنید کی شخصیت اتنی موثر جامع اور ہمہ گیر ہے کہ پورے گروہ صوفیہ میں ایسی شخصیت نظر نہیں آتی ۔ حتیٰ کہ اُن کے اساتذہ میں بھی کوئی ایسی زبردست شخصیت نہیں ہے جس کے حلقے میں ہر طرح کے لوگ جمع ہوتے ہوں ۔ اور جس سے ہر طرح کے افراد نے استفادہ کیا ہو۔ مفسیرین و محدیثین، متکلمین علماء و فقہا صوفیا و اولیاء عرفاء و اتقیاء سب ان کے یہاں حاضری دیتے اور اُن سے مستفید ہوتے ۔ حضرت جنید بغدادیؒ کے ہم عصر ایک معتزلی عالم ابوالقاسم الکعبی نے ایک دفعہ ابوالحسین فارسی کو بتایا کہ میں نے بغداد میں تمہارے ایک شیخ کو دیکھا جن کا نام جنید ہے میری آنکھوں نے ایسی شخصیت نہیں دیکھی اُن کے پاس مصنفین الفاظ اور اُن کی بندش دیکھنے کو فلسفی اُن کی نکتہ رسی اور نازک خیال سننے کو شعراء فصاحت و بلاغت اور خوش گفتاری کا اندازہ کرنے کو کلام والے معنی و مطالب سمجھنے کو ، اہلِ عرفان رموزِ معرفت اور اہلِ طریقت اسرارِ طریقت کو حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوا کرتے ہیں ۔ الغرض حضرت جنید بغدادی کی ذات بابرکت علماء و فقہا شعراء و ادباء صوفیہ اور اولیاء مفسرین و محدیثین کے درمیان آفتاب روشن کی طرح ہے ۔ جس کی روشنی ہرایک مستفید ہوتا ہے ۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 06:13 PM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •