User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: وصال

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    وصال

    وصال:۔

    ابو محمد جریری کہتے ہیں حضرت جنید بغدادی کا وقت وفات قریب آیا تو میں ان کے سرہانے کھڑا تھا جمعہ کا دن تھا اور وہ تلاوت قرآن میں مصروف تھے۔ میں نے عرض کیا ابو القاسم اپنے نفس کے ساتھ نرمی کا معاملہ کیجئے، اُنہوں نے جواب دیا اے ابو محمد آج مجھ سے زیادہ اس کا کوئی محتاج نہیں ہے یہی تو وقت ہے کہ میرا نامہ اعمال لپٹا جارہا ہے آپ نے سورہ بقرہ کی ستر آیتیں تلاوت فرمائیں تھیں کہ آپ کی روح قفص عنصری پرواز کرگئی۔ غسل دیتے وقت لوگوں نے جب آنکھ میں پانی پہنچانا چاہا تو غیب سے آواز آئی ہمارے محبوب کی آنکھوں سے پانی دور رکھ ،کیونکہ اس کی آنکھیں ہمارے ذکر کی لذت سے بند ہوئی ہیں اور اب ہمارے دیدار کے بغیر کھل نہیں سکتی ۔
    آپ کی نمازِ جنازہ آپ کے فرزند حضرت قاسم جنیدی نے پڑھائی۔ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی آپ کا وصال بکمال 27رجب بروز جمعہ 297ہجری 910عیسویں میں ہوا ۔ آپ کی ذات بابرکت سے تصوف و طریقت کے تمام سلسلے فیض یاب ہوئے ۔بے شمار صوفیائے کرام آپ کے مسلک و مشرب کو اختیار کیا اور آپ کو اپنا امام و پیشوا تسلیم کیا ۔ آپ کی تعلیمات صبح قیامت تک ہر ایک کیلئے مشعل راہ ہیں۔
    Attached Images Attached Images
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 07:43 PM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •