User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: تعلیم و تربیت

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    تعلیم و تربیت

    تعلیم و تربیت

    آپ کا شمار امام ابو حنیفہ کے قابل شاگردوں میں ہوتا تھا۔ جب کبھی امام محمد اور امام ابو یوسف میں کسی مسلے پر اختلاف پیدا ہوجاتا تو آپ ہی ثالث قرار پاتے تھے۔ ضروری علوم حاصل کرنے کے بعد امام اعمش اور ابن ابی لیلیٰ سے حدیث پڑھی ، پھر امام اعظم کی خدمت میں باریاب ہوئے ، بیس برس تک ان سے استفادہ کرتے رہے اور ان کے کبار اصحاب وشرکاء تدوین فقہ میں سے یہ بھی ایک ہیں. بعض اوقات صاحبین کے اختلاف کو اپنی رائے صائب سے فیصلہ کر کے ختم کر دیتے تھے، امام ابو یوسف سے بوجہ قبول قضا اپنی غایت زہد واستغنا ء کے باعث کچھ منقبض رہتے تھے اور فر ماتے تھے کہ ہمارے استاذ امام اعظم نے تا زیانے کھا کھا کر اپنے آپ کو ہلاک کرالیا مگر قضا کو قبول نہ کیا اس لئے ہمیں بھی ان کا اتباع کرنا چاہئے سفیان ابن عینیہ آپ کے حدیث میں شاگرد ہیں ،امام یحییٰ بن معین وغیرہ نے آپ کی توثیق کی اور نسائی میں آپ سے روایت کی گئی ہے۔

    زہد و قناعت
    محدث محارب بن دثار فر ماتے تھے کہ اگر داؤد طائی پہلی امتوں میں ہوتے تو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ان کا ذکر فر ماتے ، محدث ابن حبان نے لکھا ہے کہ داؤد فقہاء میں سے تھے اور امام ابو حنیفہ کی مجلس میں حاضر رہا کرتے تھے ، پھر رات دن عبادت میں صرف کر نے لگے تھے .آپ کو ورثہ میں بیس اشرفیاں ملیں تھیں جن سے بیس سال گزر کی اور وفات پائی ، کبھی کسی بھائی ، دوست یا بادشاہ کا عطیہ قبول نہیں کیا۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 07:49 PM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •