محبت کرنے کا حکم
حضرت بریدہ ؓسے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے چار اشخاص سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ خود ان سے محبت رکھتا ہے عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون ہیں ، فرمایا علی ان میں سے ہیں اور فرماتے ہیں وہ تین یہ ہیں ، ابوذر، سلمان اور مقداد
( ابن ماجہ)