User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: محمدی حسینی نصاب تعلیم کاتعارف

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    محمدی حسینی نصاب تعلیم کاتعارف

    <p>
    محمدی حسینی نصاب تعلیم کاتعارف محمدی حسینی سلسلے میں کسی بھی حق کے راہی کو اللہ کے احساس آشنائی،ذات پر کام اور عشق حقیقی کے سفر کے حوالے سے ہر طرح سے رہنمائی دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یوں اس کا حق کی راہ کا سفر اللہ کی مدد اور کرم سے آگے بڑھتا ہے۔ یہ رہنمائی ابتدائی درجہ سے لے کراللہ کی قربت کا اعلیٰ لیول کا سفر کرنے والوں کو ان کے اپنے اپنے سفر کے مقامات اور ان کے شوق اور جذبے کے مطابق دی جاتی ہے۔ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اللہ کے احساس آشنائی، ذات پر کام، عشق حقیقی کے سفر اور شعور حق و باطل کے حوالے سے بانی محمدی حسینی سلسلہ شاہ بی بی کی تعلیمات اور رہنمائی پر مبنی باقاعد ہ ایک نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے۔ محمدی حسینی سلسلہ کے نام کی مناسبت اور بانی سلسلہ کی تعلیما ت کی مطابقت سے اسے محمدی حسینی نصاب تعلیم کا نام دیا گیا ہے۔
    محمدی حسینی محمدی حسینی نصاب تعلیم کو مختلف لیولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا لیول جوائننگ لیول کہلائے گا۔ محمدی حسینی نصاب تعلیم کے جوائننگ لیول سے متعلقہ مواد اور ہدایات کو کتاب کی صورت میں بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے ایک استاد اور رہنما کے طور پر کسی بھی نئے آنے والے راہی کی رہنمائی ابتدائی لیول پر بہترین طرح سے کی جا سکے گی۔ جوائننگ لیول 1 میں انتہائی بنیادی ٹاپکس پر ابتدائی درجے کا کام کروایا جائے گا۔اس میں خاص فوکس سورة رحمن اور دعاکے کورس پر ہوگا۔ ابتدائی طور پر سلسلے سے اٹیچ ہونے والے راہی کو لیول 1 میں سورة رحمن اور دعا کا کورس مکمل کروانا ہو گا ۔ دوران کورس کسی بھی استاد نے محمدی حسینی سلسلہ کے بارے میں چند بنیادی معلومات بھی راہی تک پہنچانی ہیں تا کہ اس کے دل میں شوق اور جذبہ بڑھے۔ وہ اللہ کے راستے میں آگے بڑھنے کے اس موقع کو اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہوئے اس سے بہترین فائدہ اٹھائے اور رہبرو رہنما سے رہنمائی لیتے ہوئے استقامت سے اللہ کے راستے میں آگے بڑھتا جائے۔ اس کے علاوہ جوائننگ لیول میں راہی کو عقائد اسلام اور ارکان اسلام کے بارے میں ابتدائی معلومات سے روشناس کرایاجائے گا ۔چھ کلمے، نماز بمع ترجمہ اور چالیس احادیث بھی جوائننگ لیول میں شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ محمدی حسینی نصاب تعلیم میں دیے گئے ہرٹاسک کواس طرح سے ترتیب دیا جائے کہ وہ درجہ بہ درجہ اگلے لیول میں بہترین طریقے سے مکمل ہوتا چلا جائے۔اور کوئی بھی اللہ کا بندہ جو محمدی حسینی سلسلہ کے ساتھ اٹیچ ہوتا ہے وہ اللہ کا احساسِ آشنائی پا کر ذات پرکام اور تزکیہ نفس اللہ کی مدد سے کرتے ہوئے اللہ کے راستے پراپنے قدم مضبوطی سے بڑھا سکے۔ اللہ اپنے کرم سے اپنے بندوں کی ہدایت اور کامیابی کی راہ آسان کرنے کے لیئے محمدی حسینی سلسلہ کی اس کوشش کو کامیاب کرے ۔آمین
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-02-2019 at 01:59 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •