User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: دعوت دینے کے حوالے سے خاص پوائنٹس

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    دعوت دینے کے حوالے سے خاص پوائنٹس

    <p>
    سورة رحمن کے کورس اور دعا کی دعوت دینے کے حوالے سے خاص پوائنٹس
    • ذیل میں محمدی حسینی سلسلہ ورکر زکی رہنمائی کے لیئے چند خاص پوائنٹس دئیے جا رہے ہیں جنھیں کسی بھی امتی کو سورة رحمن کے کورس اور دعا کی دعوت دیتے ہوئے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
    • جب بھی کوئی ورکر کسی بھی اللہ کے بندے یا امتی کو کسی مشکل، پریشانی یا مسئلے کا شکار دیکھے تو اس کے اندر کا ورکر فوراً الرٹ ہونا چاہئے۔
    کوئی بھی اللہ کا بندہ چاہے وہ ہمیں اپنے گھر میں ،محلے میں ،خاندان میں ،اپنی جاب پلیس، کسی محفل یاسوشل گیدرنگ میں ملے اور اس
    • سے بات چیت کے دوران اندازہ ہو کہ وہ کسی معاملے میں گھرا ہوا ہے تو اسے فوراً اللہ سے مدد مانگ کر سورة رحمن اور دعا کے کورس کا بتایا جائے۔
    • اس کے علاوہ بھی کچھ مواقع ایسے ہوتے ہیں جہاں اللہ کے بندے یا کسی امتی کے ساتھ وقتی طور پر ملاقات بھی ہوتی ہے اور اس وقتی ملاقات میں بھی ہم جان جاتے ہیں کہ کون کس معاملے یامشکل کا شکار ہے ۔یہاں بھی ہم نے ایک محمدی حسینی ورکر کے طور پر اپنا کام کرتے ہوئے سورةرحمن اور دعا کے کورس کی دعوت دینی ہوتی ہے۔
    • اس کے علاوہ کچھ مزید باتوں کا خیال ایک ورکر کے طور پر رکھنا ضروری ہے جن کا ذکر آگے کیا جا رہا ہے۔
    • اگر ہم کسی کو سورة رحمن اور دعا کے کورس کا بتا رہے ہیں اور ہم اس کو پہلے سے جانتے بھی ہیں یعنی وہ ہمارا فیملی ممبر ،رشتہ دار ،دوست یاکولیگ ہے تو تب بہترین یہ ہے کہ اس کے ساتھ باقاعدہ ورکنگ کرتے ہوئے مضبوط بنیاد بنائی جائے۔ایسے میں ظاہر ہے کہ ہم اس فیملی ممبر رشتہ دار ،دوست احباب یا کسی بھی کولیگ وغیرہ کی صورتحال اورحالات سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔ اس کی فطرت، اس کے دل کی حالت، اللہ پر یقین کے لیول یا دعا کے حوالے سے اس کی طلب اور کوشش کا بھی کچھ اندازہ ہوتا ہے۔ لہذا اب یہاں ایک امتی کی مدد کرنے کے لیے ایک محمدی حسینی ورکر کے طور پر کوالٹی ورکنگ کے بہترین اولین اصول کو ہی مدنظر رکھا جائے۔ اسے اللہ کے بندے یا امتی کے ہی لیول پر جا کر ڈیل کرتے ہوئے اس کی مشکل اور پریشانی میں اسے اللہ کی طرف رجوع کرنے کا احساس دلایا جائے۔ پھر جب ایک بار مضبوط بنیاد بن جائے تو اسے اس طرح سے سورة رحمن اور دعا کے کورس کا بتائےں کہ وہ خود شوق اور جذبے سے اس کورس کو کرنے کی طلب کا اظہار کرے۔
    • ہمارے فیملی ممبر، دوست احباب، کولیگز کے علاوہ ایک کیٹیگری ان اللہ کے بندوں اور امتیوں کی ہے جو کچھ ہی دیر کے لیے ہم سے ملتے ہیں اور زیادہ امکان ہوتے ہیں کہ دوبارہ ان سے ملاقات نہ ہو،مثلاً کسی شادی میں،محفل میں،سوشل گیدرنگ میں،کسی میٹنگ میں،کسی بھی جگہ سفر کرتے ہوئے، حتی کہ ریسٹورینٹ، بازار وغیرہ میں کسی اللہ کے بندے سے ملتے ہیں تو بھی بعض دفعہ اتنی بات چیت ضرور ہو جاتی ہے کہ ہم اس کی بات کی نوعیت سے جان لیتے ہیں کہ وہ کسی پریشانی کا شکار ہے۔تب جتنا بھی وقت میسر ہو محمدی حسینی ورکر نے اسی وقت میں کوالٹی ورکنگ کرنی ہوتی ہے،اسے اس کے معاملے میں اللہ کی طرف رجوع کرنے کاجذبہ بیدا ر کرکے اسے سورةرحمن اور دعا کے بارے میں بتا نا ہے۔
    • ایسی صورتحال میں بہتر یہ ہے کہ اگر امتی دعا کے لیے راضی ہو تو اس کا نام فوراً &rsquo;ایز اے راہی&lsquo; آگے فارورڈ نہ کریںبلکہ اگر اس وقت وہ دعا کروانا چاہے تو استاد اپنے رہبر و رہنما کو بتا کر اسے اسی وقت ایک جنرل دعا کروا دے ۔
    • عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ایسے امتی جن سے اس طرح مختصر ملاقات ہو اور انہیں پیغام بھی دیا جائے تو یا تو وہ رابطہ نہیں کرتے اور اگر رابطہ کر بھی لیں تو چند روز دعا کروانے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ا یسے بھی ہوتا ہے کہ اس طرح کے امتیوں کو رابطہ میں لانے او ر پھر اس رابطہ کو برقرار رکھنے کے لیئے ورکرز کو اضافی اور لایعنی کوشش کرنی پڑتی ہے۔یوں وقت بھی ضائع ہوتا ہے اورٹارگٹ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ ا س لیئے اگر پہلی ملاقات میں سورة رحمن اور دعا کے کورس کے بارے میں جاننے کے بعد کوئی اپنا شوق اور جذبہ ظاہر کرے اور سورة کاکورس کرنا چاہے تو ورکر پہلے اسے اپنا نمبر دے تا کہ اگر کچھ دن بعد وہ رابطہ کرے اور دعائیں کروانا چاہے ،تو ایک بار کنفرم ہونے کے بعد ہی ورکر ایز اے راہی اس کا نام آگے بھیجے ۔اس طرح صورتحال بھی واضح رہے گی اور کسی قسم کی دقت کا سامنا بھی نہیں ہوگا۔
    • اگر مندرجہ بالا پوائنٹس مد نظر رکھتے ہوئے ورکنگ کی جائے تو امید ہے ورکرز کو ورکنگ کا وسیع ایریا بھی ملے گا اور ورکنگ بھی بہترین ہوگی۔
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-02-2019 at 02:00 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •