User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: محمدی حسینی ورکرز کے لیے اہم پوائنٹ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,316
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    محمدی حسینی ورکرز کے لیے اہم پوائنٹ

    <p>
    محمدی حسینی ورکرز کے لیے انتہائی اہم پوائنٹ
    محمدی حسینی ورکرز کے لیے ایک انتہائی اہم پوائنٹ یہاں دیا جارہا ہے۔ سب نے اسے سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ اس سے ورکنگ کے رزلٹ اور کوالٹی میں بھی بہت بہتری آئے گی۔ ان شاءاللہ جب ہم کسی کو اس کے مسئلے کے حوالے سے سورة رحمن اور دعا کے کورس کا بتاتے ہیں تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم سرسری گفتگو کر کے اسے فوراً سورة رحمن اور دعا کا بتا دیتے ہیں اور اتنا کرنا ہی اپنی ذمہ داری ادا کرنا سمجھتے ہیں جبکہ اتنا کرنا کافی نہیں ہوتا ۔بے شک تمام محمدی حسینی ورکرز انتہائی خلوصِ نیت سے اللہ کا پیغام آگے پہنچانے کا کام بہت بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں لیکن کیونکہ باطل ہر وقت ہمارے خالص پن کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہر جگہ پیش پیش ہوتا ہے اس لیئے اس حوالے سے الرٹ کرنے کے لیے یہ پو ائنٹ یہاں دیا جا رہا ہے۔ یہ پوائنٹ دینے کا مقصد ورکرز کی دل شکنی کرنا نہیں بلکہ جو بھی ورکر جتنی بھی کوشش کر رہا ہے اس پوائنٹ کو سمجھ کر اسے و رکنگ میں مزید بہتری لانے میںمدد ملے گی ۔ جب بھی کسی اللہ کے بندے یا امتی کو اس کے معاملے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے سورة رحمٰن اور دعا کے کورس کا بتائیں تو محمدی حسینی سلسلے کے بارے میں اعتماد سے بات کرتے ہوئے اہم پوائنٹس بتایا کریں۔ جیسے کہ: یہ سلسلہ کس مشن کے تحت چلایا جارہا ہے ؟اس کے بنیادی مقاصد اور نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟ محمدی حسینی سلسلے میں رہتے ہوئے آپ کی زندگی میں یعنی ورکر کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں؟ یہ سب بتا کر کسی بھی اللہ کے بندے کو سورة ر حمٰن اور دعا کے کورس کے لئے موٹیویٹ کرنا بہت آسان رہے گا۔ اللہ کے فضل و کرم سے یہ حق سچ کا سلسلہ اتنا خوبصورت اور سچا ہے کہ اللہ کی مدد سے اس کے متعلق بات کرنا کسی بھی اللہ کے بندے کو متاثر کرے گا۔ ویسے بھی کسی بندے کو اللہ کے راستے پہ لانا اور کسی حق سچ کے سلسلے سے اٹیچ کروانا اللہ کا کام ہے۔ وہ بہتر جانتا ہے کہ کب اور کون سلسلہ سے اٹیچ ہوگا۔ہمارا کام بلا خوف اور جھجک اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہوتا ہے ۔اور یہاں سے ہی باطل کا وار ناکام بنا کر ہم اپنی ذمہ داری ایک ورکر کے طور پہ بہتر سے بہتر ادا کرنے کا آغاز کر دیتے ہیں ۔ جب ہم سرسری سا پیغام دیتے ہوئے سورة رحمن اور دعا کا بتاتے ہیں تو بعض اوقات تو غرض یہی ہوتی ہے کہ کم از کم ایک راہی کا نام ہماری طرف سے سلسلہ میں فارورڈ ہوجائے ۔اس طرح ورکنگ میں خالص پن نہیں ہوتا۔اس سے اگلا بندہ نہ تو متاثر ہوتا ہے نہ ہی ہم اللہ کے بندوں کی بھلائی کا مقصد خصوصی طور پہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس طرح ورکر کے خالص پن کے متاثر ہونے سے اپنے سفر میں بھی رکاوٹ آتی ہے۔ لہذا جب بھی کسی اللہ کے بندے یا امتی کو سورةرحمٰن اور دعا کے کورس کا بتائےں تو ساتھ ہی کھلے اور واضح لفظوں میں محمدی حسینی سلسلہ کا بتائےںتاکہ وہ خود شوق سے محمدی حسینی سلسلہ میں شامل ہوں ۔ انہیں لگے کہ ان کے دنیاوی مسائل کا حل نکلنے کی راہ بھی اللہ کے خاص کرم سے انہیں ملے گی ۔ اوروہ دعا کریں گے تونہ صرف دنیاوی بلکہ اخروی نجات کی راہ بھی آسان ہو گی ۔ یوں ورکرز کو بہترین طرح سے اللہ کا پیغام بندوں تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی اور آنے والے اللہ کے بندے جو راہی کی صورت میں ہمارے ساتھ اٹیچ ہوں گے وہ خود شوق و جذبے سے استاد سے وقت لے کرجتنا ان کے نصیب میں ہوگا اللہ کی راہ پر قدم آگے بڑھاتے جائیں گے۔ ان شا ءاللہ ۔
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-02-2019 at 02:32 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •