User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: سورة رحمن کی تلاوت سننے کا طریقہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سورة رحمن کی تلاوت سننے کا طریقہ

    <p>
    سورةرحمن کی تلاوت سننے کا طریقہ
    جتنے لوگ سورة رحمن کی تلاوت سننا چاہیں ان میں سے ہر ایک سورة رحمن کی تلاوت سننے سے پہلے گلاس میں تھوڑا سا پانی اپنے پاس رکھ لے۔ اس دوران ہر طرف سے خیال ہٹا کر صرف یہ احساس رکھنا ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے سامنے پیش ہیں اور اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہم اس کا پاک کلام سن رہے ہیں۔ سورة رحمن کی تلاوت سننے کے دوران خیال رکھنا ہوتا ہے کہ جسم مکمل طور پرکلام سننے کی طرف متوجہ ہو۔ سورة رحمن کی تلاوت سننے کے دوران نہ ہی دعا کرنی ہے۔ نہ الفاظ کو ساتھ دہرانا ہے۔ اور نہ ہی ترجمے پر غور کرنا ہے۔ صرف سننا ہے تاکہ اللہ کے کلام سے نور کی لہریں ہمارے جسم اور روح کے آرپار ہو کر ہمارے اندر موجود جسمانی اور روحانی بیماریوں پر شفا کے طور پر اثر انداز ہوں۔ اور ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے اردگرد کے ماحول پر بھی اثر انداز ہو کر ہر قسم کے شر سے نجات دلا دیں۔ جتنی توجہ اور پیارسے اللہ کا کلام سنیں گے اتنی ہی اللہ کی کرم اور محبت کی نظر ہم پر ہو گی۔ سورةرحمن کی تلاوت ختم ہونے پر آنکھیں کھول لیں۔ ٓ ٓاور پاس رکھا ہوا پانی آنکھیں بند کر کے 3بار دل میں پیار سے اللہ کو پکار کر پی لیں اور ہو سکے تو ذائقہ محسوس کریں۔
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-02-2019 at 02:39 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •