User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: سورة رحمن کے بارے میں سوالات

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سورة رحمن کے بارے میں سوالات

    سورة رحمن سنتے ہوئے دل کے احساسات کے بارے میں سوالات
    جب کوئی بھی راہی سورة رحمن اور دعا کا کورس شروع کرے تو استاد اس کے دل میں اللہ کا کلام پیار اور توجہ سے سننے کے حوالے سے بھی احساس بیدار کرنے کی کوشش کریں تا کہ وہ جس مقصد کے لیئے یہ کورس کر رہا ہے اس کے حصول اور اس میں کامیابی کے لیئے بہترین کوشش کر سکے۔سورة رحمن اور دعا کے کورس کے دوران استاد کا راہی کے ساتھ روزانہ رابطہ ہو گا۔بہتر ہے کہ جب راہی سورة رحمن سن لے اور دعا کی ریکویسٹ کرے تو دعا سے پہلے ، سورة رحمن سننے کے دوران ان احساسات کے حوالے سے نیچے دیئے گئے سوالوں میں سے سوال اس سے پوچھیں۔ اگر وہ جواب دے اور اپنی فیلنگ شیئر کرے تو اس کو مزید گائیڈ کریں۔اس کے علاوہ بھی سورة سننے کے دوران کے احساسات کے بارے میں سوالات کیئے جا سکتے ہیں ۔ سوالات سوال نمبر 1: سورة رحمن سنتے ہوئے اللہ کی محبت کے کون کون سے احساسات دل میں بیدار ہوئے؟ سوال نمبر 2:سورة رحمن سنتے ہوئے کس طرح سکون محسوس کیا؟ اپنے الفاظ میں بیان کریں۔ سوال نمبر 3:کیا سورة رحمن سنتے ہوئے دل میں یہ احساس تھا کہ یہ اللہ کی بات ہے اور میں اللہ کا کلام سن رہی / رہا ہوں ؟ سوال نمبر 4:کلام پاک سنتے ہوئے دل پہ بوجھ کی کیفیت تھی یا خود کو ہلکا محسوس کیا؟ اپنے الفاظ میں واضح کریں۔ سوال نمبر 5:کیا کلام پاک سنتے ہوئے خیال /دھیان ادھر ادھر بھٹکا ؟اور دھیان کو دوبارہ کلام کی طرف لگانے کی کوشش کی یا نہیں ؟ سوال نمبر 6:کلام پاک شوق اور جذبہ سے سنا یا پھر بوجھ محسوس کرتے ہوئے ایک ڈیوٹی سمجھ کر پورا کرنے کی کوشش کی؟اس حوالے سے اپنے احساسات شئیر کریں۔ سوال نمبر 7:سورة رحمن سننا شروع کرتے ہوئے دل کی حالت کیسی تھی؟ اور پھر سورة سننے کے دوران دل کی حالت میں کیا اور کیسی تبدیلی محسوس کی؟ سوال نمبر 8:کیا آپ کلام پاک سنتے ہوئے کسی قسم کی دعا میں مشغول تھے یا آپ کی توجہ مکمل طور پر کلام پاک کی طرف تھی؟ سوال نمبر 9:کیا سورة رحمن سنتے ہوئے بے چینی محسوس ہوئی؟اگر ہاں... تو اس وقت کیا احساس یا سو چ اس بے چینی کے پیچھے کار فرما تھی ؟ سوال نمبر10:کیا کلام پاک سننے کے دوران غنودگی محسوس کی یا دوران کلام مکمل طور پر متوجہ رہے اور پورا کلام سنا؟ سوال نمبر 11:کلام پاک سننے کا دورانیہ تسلی اور سکون سے گزرا یا کسی خیال ،ذمہ داری،کام یا الجھن کی وجہ سے آپ مکمل سکون کے ساتھ بیٹھ کے کلام نہ سن سکے؟ سوال نمبر12:کیا سورة رحمن سننے کے دوران اس کے معانی اور مطالب پر غور کیا اور توجہ ترجمہ کی طرف رہی؟ سوال نمبر 13:آپ کے خیال میں آپ کس حد تک توجہ کے ساتھ سورة رحمن سننے میں کامیاب رہے؟
    Last edited by Admin-2; 02-05-2019 at 02:08 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •