User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: دعا کے بارے میں سوالات

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    دعا کے بارے میں سوالات

    <p>
    دعا کرتے ہوئے دل کے احساسات کے بارے میں سوالات
    دعا کرنے سے پہلے استاد اللہ کے یقین کے حوالے سے راہی کے دل میں شوق، جذبہ اور احساس بیدار کرنے کی کوشش کرےں۔جب دعا مکمل ہو جائے تو دعا کے بعدچند مختصر سوال پوچھ کر راہی کے احساس جانچنے کی کوشش کرےں۔بعض دفعہ راہی اپنے احساسات اور کیفیات الفاظ میں بیان نہیں کر پاتے ۔ استاد اپنا معاون کردار ادا کرتے ہوئے دعا کے بارے میں نیچے دیئے گئے سوال پوچھ کرراہی کو اپنی دل کی حالت،احساس اور کیفیت بیان کرنے میں مدد دیں۔ اس طرح نہ صرف راہی کے دل کے در کھلنے میں آسانی ہو گی بلکہ دعا کے دوران اسے فوکس کرنے میں مدد ملے گی اوردعا میں بہتری آسکے گی۔ استاد ان سوالات کے علاوہ بھی مزید سوال راہی سے پوچھ کر اس کی رہنما ئی کر سکتے ہیں۔ سوالات سوال نمبر 1: دعا کے شروع میں اللہ کی نظر میں ہونے کا کیسا احساس مضبوطی سے دل میں بیدار ہوا؟ سوال نمبر 2:دعا شروع کرتے ہوئے جب اللہ کو پکارا تو دل میں کتنا یقین تھا کہ اللہ سمیع ہے اور وہ میری پکار کو سن رہا ہے؟ سوال نمبر 3: دعا شروع کرتے ہوئے اللہ کے سمیع و بصیر ہونے کے یقین نے دل کی حالت میں کیا تبدیلی پیدا کی؟ سوال نمبر 4:اللہ دلوں کے حال سے واقف ہے یعنی یعلم ما فی الصدورکیا اس شان پر یقین نے دل ہی دل میں اپنی ساری باتیں اللہ سے کر لینے میں مدد کی؟ سوال نمبر 5:کیا دعا کرتے ہوئے اللہ کے سامنے پیش ہونے کا احساس تھا کہ میں اللہ اکبر کے سامنے پیش ہوں ؟اس یقین کی بنا پر دعا میں کیا بہتری آئی؟ سوال نمبر 6:دعا کرتے ہوئے اپنے علاوہ کس کس کے لیے دعا کی؟ سوال نمبر 7:دعا کرتے ہوئے کیا کبھی امت کے لیے دعا کی؟اگر ہاں تو امت محمدی کی بھلائی کے لیئے دعا کرتے ہوئے کیا احساسات دل میں بیدار ہوئے؟ سوال نمبر 8:دعا کرتے ہوئے اللہ سے اللہ کو کبھی مانگنے کی طلب دل میں بیدار ہوئی اور کیا اللہ سے اللہ کو دعا میں مانگا؟ سوال نمبر 9:کیا دعا میں اللہ کا پیارا بندہ بننے کی طلب دل میں بیدار ہوئی اور اس حوالے سے دعا کی؟ سوال نمبر 10:کیا دعا میں اپنی امت کے سردار پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺکا اطاعت گزار امتی اور ان ﷺ کاغلام بننے کی چاہت کا اظہار کیا؟ نوٹ سورة رحمن سننے اور دعا کے حوالے سے دیئے گئے تمام سوال ایک ہی بار نہیں پوچھے جائیں گے بلکہ روزانہ سورة رحمن سننے کے بعد اور دعا کے وقت جب راہی کے ساتھ رابطہ ہو تو استاد ایک یا جتنے مناسب سمجھے، سوال کر کے اس بارے میں بہترین رہنمائی دے تا کہ پھر ان پوائنٹس پر یہ احساسات ہمیشہ کے لیئے اللہ کے کرم سے اس راہی کے دل میں راسخ ہو جائیں اور وہ آئندہ بھی اس احساس آشنائی سے فائدہ اٹھاتا رہے۔
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-05-2019 at 02:09 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •