سورة رحمن اور دعا کا کورس مکمل ہونے کے بعد مندرجہ ذیل دعائیں کروائی جائیں گی۔ 1: معافی و توبہ کی دعا 2: شکر کی دعا 3: حاجت کی دعا 4: پاور اور استقامت کی دعا 5: امت کی راہ نجات کی آسانی کی دعا ہر دعا تین تین دن کروائی جائے گی یعنی تین معافی و توبہ کی دعائیں، تین شکر کی دعائیں ،تین حاجت کی دعائیں،تین پاور اور استقامت کی دعائیں اور تین امت کی راہ نجات کی آسانی کی دعائیں ہوں گی۔ہر دعا کروانے سے پہلے استاد اس دعا کی اہمیت کے بارے میں راہی سے ڈسکشن کرے تاکہ اس کے دل میں اللہ کے کرم سے اس خاص دعاکے حوالے سے احساس بیدار ہوں جو اسے کروائی جائے گی۔ وہ بہترین طریقے سے اللہ کے سامنے پیش ہو سکے اور آئندہ بھی اسی طرح سے ان احساسا ت کو دل میں بیدار رکھتے ہوئے جب چاہے د عا کر سکے۔ ذیل میں ہر دعا کا طریقہ دیا گیا ہے۔اور ساتھ ہی چند سوالات بھی ترتیب دیئے گئے ہیں ۔استاد یہ سوالات کسی بھی راہی کے احساسات جانچنے کے لیئے پوچھ سکتا ہے۔جب کوئی بھی راہی اپنے احساسات شئیر کرے تو استاد اس کو مزید گائیڈ کرے تا کہ وہ بہترین دعا کا طریقہ سیکھ سکے۔