محمدی حسینی سلسلہ کے بارے میں بنیادی معلومات کسی بھی نئے آنے والے راہی کومحمدی حسینی سلسلہ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی تا کہ اسے محمدی حسینی سلسلہ کے مقصد،بانی سلسلہ شاہ بی بی کے نصب العین ، حق کے علم کی سربلندی کے مشن اورسلسلہ کی امتیازی خصوصیات کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو ۔ وہ بہترین یقین اور اعتماد کے ساتھ محمدی حسینی سلسلہ سے اٹیچ رہتے ہوئے حق کی راہ پر آگے بڑھتا چلا جائے ۔اس کا ٹارگٹ صرف 21 دن کا سورة رحمن اور دعا کا کورس مکمل کرنا ہی نہ رہے بلکہ وہ محمدی حسینی سلسلے کے مقصد سے واضح طور پر آگاہ ہونے کے بعد خود ذوق و شوق سے اس سلسلے سے اٹیچ رہتے ہوئے اللہ کی راہ پر چلنا اور ہمیشہ آگے بڑھنا پسند کرے۔ اس طرح سے ایک ورکر کو بھی آگے چل کر کسی راہی کو اپنے ساتھ اٹیچ رکھنے کے لیے غیر ضروری تردد نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ راہی خود اپنے لیے یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ محمدی حسینی سلسلہ میں حق کی آشنائی پاتے ہوئے اپنے لیے فلاح کی راہ آسان کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اسے استاد کی رہنمائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔