User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: مذہب اسلام

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مذہب اسلام

    <p>
    مذہب اسلام دنیا میں جتنے مذاہب ہیں ان میں سے ہر ایک کا نام کسی شخص یا قوم کے نام پر ہے۔ مثلا عیسائیت یا بدھ مت ایک شخص کے نام اور یہودی مذھب ایک خاص قبیلے کے حوالے سے ہے مگر اسلام کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی شخص ،قوم یاقبیلہ کی طرف منسوب نہیںبلکہ اس کا نام ایک خاص صفت کو ظاہر کرتا ہے جو لفظ اسلام کا مطلب ہے۔ اسلام کے معنی اسلام کا لفظ س، ل، م، سَلَمَ سے نکلا ہے۔ اس کے لغوی معانی بچنے، محفوظ رہنے، مصالحت اور امن و سلامتی پانے اور فراہم کرنے کے ہیں۔ حدیث نبوی میں اس لغوی معنی کے لحاظ سے ارشاد ہے: بہتر مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ بخاری، مسلم لغت کی رو سے لفظ اسلام چار معانی پر دلالت کرتا ہے۔ ۱۔ اسلام کا لغوی معنی خود امن و سکون پانا، دوسرے افراد کو امن و سلامتی دینا اور کسی چیز کی حفاظت کرنا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ اس کے ذریعے ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیرو ہیں، سلامتی کی راہوں کی ہدایت فرماتا ہے۔ المائدہ ۲۔ اسلام کا دوسرا مفہوم ماننا، تسلیم کرنا، جھکنا اور خود سپردگی و اطاعت اختیار کرنا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اور جب ان کے رب نے ان سے فرمایا: (میرے سامنے) گردن جھکا دو، تو عرض کرنے لگے: میں نے سارے جہانوں کے رب کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا۔البقرہ ۳۔ اسلام میں تیسرا مفہوم صلح و آشتی کا پایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں فرمایا: اے ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاﺅ۔البقرہ ۴۔ اسی طرح ایک بلند و بالا درخت کو بھی عربی لغت میں السلم کہا جاتا ہے۔ مندرجہ بالا معانی کے لحاظ سے لغوی طور پر اسلام سے مراد امن پانا، سر تسلیم خم کرنا، صلح و آشتی اور بلندی کے ہیں۔ مذہب اسلام کا نام اسلام اس لیے رکھا گیا کہ یہ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے۔ اور ایسا کرنے والے کو مسلمان کہتے ہیں۔ اور اسی لیے مذہب اسلام کو دین اسلام کہا جاتا ہے۔ اب اگر اس حوالے سے دیکھا جائے تو پوری کائنات کا مذہب اسلام ہے۔ کیونکہ کائنات اور اس کی ہر چیز حیوانات، نباتات، جمادات، یہ نظام شمسی یہ سب ایک بہت بڑے حاکم کے بنائے ہوئے قانون کی اطاعت اور فرمانبرداری کر رہے ہیں۔ مذہب اسلام وہ دین ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو مبعوث فرمایا اور سابقہ ادیان کا خاتمہ کیا۔ اسے اپنے بندوں کے لیے مکمل ترین دین بنایا اور اس کے ذریعے سے ان پر اپنی نعمت مکمل فرمائی اور ان کے لیے اسے بطور دین پسند کیا، لہٰذا اللہ کے نزدیک اس کے سوا کوئی دوسرا دین ہرگز مقبول نہیں ہوسکتا۔ دین اسلام عقیدہ اور شرائع کے اعتبار سے ایک جامع اور مکمل دین ہے جو مندرجہ ذیل احکام پر مبنی ہے: ٭ اسلام اللہ تعالیٰ کی توحید کا حکم دیتا ہے اور شرک سے منع کرتا ہے۔ ٭ سچائی اور راست بازی کا حکم دیتا ہے اور جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے۔ ٭ عدل و انصاف کا حکم دیتا ہے اور ظلم و جور سے منع کرتا ہے۔ ٭ امانت کا حکم دیتا ہے، اور خیانت سے روکتا ہے۔ ٭ وعدہ پورا کرنے کا حکم دیتا ہے اور خواہ مخواہ کے عذر اور حیلوں سے منع کرتا ہے۔ ٭ والدین کے ساتھ احسان اور بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ان کی نافرمانی سے منع کرتا ہے۔ ٭ عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور قطع رحمی سے روکتا ہے۔ ٭ پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے اور بدخوئی اور بدخواہی سے منع کرتا ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اسلام تمام اخلاق حسنہ اپنانے کا حکم دیتا ہے اور تمام برے اخلاق سے روکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے بے شک اللہ تعالیٰ تم کو عدل و احسان کرنے اور قرابت داروں کو (خرچ کے لیے مدد) دینے کا حکم دیتا ہے اور فحش باتوں، بری عادات، نیز سرکشی سے منع فرماتا ہے وہ (اللہ تعالیٰ) تمہیں اس لیے وعظ کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔ سورہ النحل نوٹ: استاد یہ مواد راہی کو بھیجے۔ اگر ضروری سمجھے تو اس بارے میں اسے مزید گائیڈ کرے اور پھر دیئے گئے سوالات کی مدد سے راہی کی معلومات کی جانچ کرے۔ سوالات: سوال نمبر 1:دوسرے مذاہب سے موازنہ کرتے ہوئے مذہب اسلام کی خصوصیت بیان کریں۔ سوال نمبر2:اسلام کا معنی و مفہوم بیان کریں۔ سوال نمبر3:اسلام کے چند چیدہ چیدہ احکام اپنے الفاظ میں بیان کریں۔ سوال نمبر 4:مذہب اسلام کی امتیازی خصوصیات جان لینے کے بعد دینِ اسلام سے متعلق کون سے نئے بہترین احساسات دلوں میں بیدار ہوئے محسوس ہوئے؟ اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
    </p>
    Last edited by Admin-2; 02-21-2019 at 01:20 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •