ایمان مفصل کی روشنی میں انتہائی اہم اور بنیادی عقائد پانچ ہیں: 1۔ اللہ پر ایمان 2۔ اللہ کے فرشتوں پر ایمان 3۔ اللہ کی کتابوں پر ایمان 4۔ اللہ کے رسولوں پر ایمان 5۔ روز آخرت پر ایمان مسلمان ہونے کے لیے ان پانچ عقائد پر ایمان لانا ضروری ہے۔ قرآن کریم میں ہے: نیکی تو اس شخص کی ہے جو اللہ پر، روز آخرت پر، فرشتوں پر ، کتابوں اور نبیوں پر ایمان رکھتے ہوں۔سورة البقرة اسلام میں ان عقائد کی حیثیت جڑ کی سی ہے۔ اس لیے تمام نیک اعمال اسی جڑ سے پھوٹتے ہیں۔ یہ ہر نیکی اور بھلائی کا سر چشمہ ہیں۔ اور یہی انسان کو پختہ سیرت و کرداراور یقین و اعتماد کی دولت عطا کرتے ہیں۔ نوٹ: استاد دیے گئے مواد سے مدد لے کر پہلے راہی کو گائیڈکر ے کہ یہ عقائد اسلام ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت اور فضیلت اس پر واضح کرے ۔ اس کے بعدایمان مفصل بمع عربی اور اردو ترجمہ راہی کو یاد کروائیں گے۔ استاد زبانی سن کرجانچ کرے ۔ اگر راہی نے یہ کلمات سیکھ کر یاد کر لیے ہوں تو اسے آئندہ بھی دہراتے رہنے کی ہدایت کرنی ہے تاکہ بھو لنے نہ پائے اور اگر صحیح طریقے سے یاد کرنے میں دشواری کا سامنا ہو اور کوئی کمی بیشی ہو تو اسے استاد گائیڈ کرتے ہوئے مزید کچھ و قت دے تاکہ راہی اچھی طرح یہ کلمات ذہن نشین کرے۔ دوبارہ اس کی جانچ اور تصحیح کرنے کے بعد جب استاد کو یہ لگے کہ یہ کلمات اس نے مکمل طور پر یاد کر لیے ہیں تو ہی اگلا ٹاسک شروع کروایا جائے۔ مندرجہ ذیل سوالات راہی سے پوچھے جائیں گے۔ سوالات: سوال نمبر 1 :عقائد سے کیا مراد ہے؟ سوال نمبر2:ایمان مفصل کی عربی اور ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر3:پانچ عقائد اسلام کون کون سے ہیں؟ نام بتائیں۔
﴾﴿