ارکان اسلام: جب پانچ عقائد پر ایمان لایا جاتا ہے تو مسلمانوں کے گروہ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ لیکن پورے مسلمان اس وقت ہوتے ہیں جب ان احکام کی اطاعت کرتے ہیں جو پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ نے اللہ کی طرف سے ہم تک پہنچائے ہیں۔اور جن کی واضح اطاعت کا حکم ایمانِ مجمل کی صورت ہم تک پہنچایا گیا جس میں اللہ کے ہر حکم کی اطاعت و فرمانبرداری مشروط قرار دی گئی ہے۔