پہلا کلمہ طیبہ: دوسرا کلمہ شہادت: سوالات: سوال نمبر 1:پہلے کلمے کی عربی اور ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر2:پہلا کلمہ یاد کرتے ہوئے آپ نے اپنے تلفظ اور ادائیگی میں اپنی کونسی غلطی پکڑی اور اس کی تصحیح کی؟ سوال نمبر3:دوسرے کلمے کی عربی مع ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر 4:دوسرے کلمے میں کونسے اہم پوائنٹس کا ذکر کیا گیا ہے؟ اسلام کے عقائد و ارکان کی روشنی میں واضح کریں۔ تیسرا کلمہ تمجید: چوتھا کلمہ توحید: سوالات: سوال نمبر 1:تیسرے کلمے کی عربی اورترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر2:تیسرے کلمے میں اللہ تعالیٰ کی کون کون سی صفات بیان ہوئی ہیں؟ سوال نمبر3:چوتھے کلمے کی عربی اور ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر 4:چوتھے کلمے میں اللہ تعالیٰ کے کن اختیارات کا تذکرہ ہے؟ بیان کریں۔ پانچواں کلمہ استغفار: سوالات: سوال نمبر 1 :پانچویں کلمے کی عربی مع ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر 2:پانچویں کلمے میں اللہ سے کس کس گناہ کی معافی کا سوال کیا گیا ہے؟ سوال نمبر 3:پانچویں کلمے میں اللہ کو اس کی کون سی تین صفات کا واسطہ دیا گیا ہے؟ چھٹا کلمہ رد کفر: سوال نمبر 1:چھٹے کلمے کی عربی مع ترجمہ یاد کر کے سنائیں۔ سوال نمبر2:چھٹے کلمے میں کس کبیرہ گناہ سے اللہ کی پناہ مانگی گئی ہے؟ سوال نمبر 3:چھٹے کلمے میں کون کون سے رذائل اخلاق (برے اخلاق) سے توبہ اور بیزاری کا اظہار کیا گیا ہے؟ نوٹ: 1- چھ کلمے ایک ایک کر کے بالترتیب بمعہ عربی و ترجمہ کسی بھی راہی کو یاد کروائے جائیں گے۔ 2- یہ بھی ہوسکتاہے کہ کسی راہی کو پہلے سے ہی یہ چھ کلمے یاد ہوں۔ ایسی صورت میں بھی استاد ان چھ کلموں کی جانچ سن کے کرے گا۔ اگر ضروری ہو تو ان کی دہرائی کا وقت دے کر اور اس کی تصحیح کر کے راہی کو اچھی طرح سے انہیں یاد کرنے کی ہدایت کرے۔ 3۔کسی بھی کلمے کو یاد کرنے میں کمی بیشی کی صورت میں پہلے اسی پر فوکس کروا کے پہلے اسے اچھی طرح یاد کروایا جائے۔جب وہ ذہن نشین کر چکے توایک ایک کر کے کلمے سنیں مگر خیال رہے کہ جو راہی ان چھ کلموں کی صرف عربی پہلے سے جانتے ہوں ان کو ان چھ کلموں کا ترجمہ بھی ضرور یاد کروانا ہے اور اس کی جانچ کرنی ہے۔ 4- جو راہی ان چھ کلموں کی عربی اور ترجمہ پر عبور نہ رکھتے ہوں انہیں ایک ایک کر کے ہر کلمہ بمعہ ترجمہ یاد کروانے کے بعد الگ الگ طور پر جانچ کی جائے گی۔ اس طرح سے چھ کلمے ایک ایک کر کے بمعہ ترجمہ اور عربی یاد کروائے جائیں گے اور استاد ان کی اچھی طریقے سے جانچ اور تصحیح کر کے یہ بات یقینی بنائے گاکہ راہی نے چھ کلمات بمعہ ترجمہ و عربی اچھی طرح ذہن نشین کر لیے ہیں۔ 5- چھ کلمے یاد کرنے کا ٹاسک مکمل ہونے کے بعد استاد اپنے راہی کو یہ چھ کلمے دہراتے رہنے کی ہدایت کرے تاکہ انہیں بھول جانے کا امکان نہ رہے اور اب ہمیشہ یاد رہ سکیں اس بارے میں یوں بھی گائیڈ کر دے کہ کچھ عرصہ بعد اگر راہی چاہے تو دوبارہ یہ کلمے استاد کو سنا کر دہرائی کر سکتا ہے یا گھر میں خود دہرانے کے بعد کسی کو سنا سکتا ہے۔