اذان اذان کے معنی اعلان کرنے کے ہیں لیکن شریعتِ اسلام میں پانچ وقت اور جمعہ کی نماز کے لیے خاص الفاظ سے نماز کی اطلاع دینے کو اذان کہتے ہیں۔ اذان سے اِسلام کی ایک خاص شان ظاہر ہوتی ہے۔ اس لیے اس کی بہت تاکید ہے۔ اذان میں اللہ کی توحید اور پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کی رسالت کا با آوازِ بلند اعلان کیا جاتا ہے۔ اِسی لیے کفار اذان سے جلتے ہیں۔ ہر فرض نماز کے لیے اذان کہی جائے۔ اذان کے لیے اُس نماز کا وقت ہونا ضروری ہے۔ اگر وقت سے پہلے اذان دے دی جائے تو وقت شروع ہونے کے بعد اُس اذان کا لوٹانا ضروری ہے۔