اذان کا جواب دینا حضرت عمر فاروقؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقا ﷺ نے فرمایا کہ: جب موذن اللہ اکبر اللہ اکبر کہے تو تم بھی یہی کہو۔ جب وہ اشھد ان لا الہ الا اللہ کہے تو تم بھی یہی کہو۔ جب وہ اشھد ان محمد رسول اللہ کہے تو تم بھی یہی کہو۔ پھر وہ کہےحی علی الصلوٰة تو تم لا حول ولا قوة الا باللہ کہو۔ پھر وہ حی علی الفلاح کہے تو تم لا حول ولا قوة الا باللہ کہو۔پھر وہ اللہ اکبر اللہ اکبر کہے تو تم بھی یہی کہو۔ پھر جب وہ لا الہ الا اللہ کہے تو تم بھی یہی کہو۔ جس نے دل میں یہ کلمات کہے جنت میں داخل ہوگیا