نوٹ استاد راہی کے دل میں اذان کے ٹاپک کے حوالے سے احساس بیدار کرنے کی کوشش کریں۔ یہاں مقصد اذان کے کلمات سن کر دل میں پیدا ہوئے احساسات کے نتیجے میں اذان کا جواب محبت سے ادا کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔جب راہی کو جوابی کلمات یاد ہو جائیں توسنے جائیں گے۔ اگر ایک بار اذان کے جوابی کلمات یاد ہو جائیں اور راہی کی جانچ ہو جائے تو استاد اس کو یہ سیکھے ہوئے کلمات اذان کے بعد پریکٹیکلی دہرانے کی ترغیب دے۔اگر وہ اس پہ عمل کر کے احساس شئیر کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں اور ضرورت ہو تو گائیڈ بھی کریں۔استاد ان کلمات کی اہمیت کا احساس دلا کر راہی کو آئندہ بھی اذان کاجواب شوق اور جذبے سے دہراتے رہنے کی ترغیب دیںتا کہ اذان کے جوابی کلمات ادا کرنے کا اصل مقصد حاصل ہو سکے۔مندرجہ ذیل سوالات ٹاپک کے حوالے سے پوچھے جائیں گے۔ سوالات: سوال نمبر 1:اذان کے کیا معنی ہیں؟ سوال نمبر2:شریعت اسلام میں اذان سے کیا مراد ہے؟ سوال نمبر3:اذان کی ابتدا کب ہوئی؟ سوال نمبر 4 :کس صحابی کے خواب میں اذان اور اقامت کی تلقین کی گئی؟ سوال نمبر 5:پہلے موذن اسلام کون سے صحابی ہیں؟ سوال نمبر 6:اذان کے کلمات کے جواب میں کیا کہنے کا حکم ہے؟ سوال نمبر 7 :اذان کے کلمات دہرانے کا کیا کیا اجر بیان ہوا ہے؟ سوال نمبر 8:آپ نے اذان سن کر اذان کے کلمات ساتھ ساتھ دہرائے تو اس وقت دل میں کیا احساس بیدار ہوئے؟شئیر کریں۔ سوال نمبر 9:اذان کے بعد کی دعا کی عربی مع ترجمہ یاد کر کے سنائیں؟