User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: وضو کا طریقہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    وضو کا طریقہ


    وضو کا طریقہ:

    پیارے آقائے دو عالم صلى الله عليه وآله وسلم کی سنتِ مبارکہ کے مطابق وضو کا طریقہ ایسے ہے کہ وضو کرنے والے کو چاہیئے کہ اپنے دِل میں وضو کا ارادہ کر کے:
    قبلہ کی طرف منہ کر کے کسی اونچی جگہ بیٹھے اور تسمیہ پڑھ کر پہلے دونوں ہاتھ گِٹوں تک دھوئے۔

    🌹 پھر مسواک کرے اور اگر مسواک نہ ہو تو انگلی سے اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کو مَل کر صاف کرے۔

    🌹 اور اگر دانتوں یا تالو میں کوئی چیز اٹکی یا چپکی ہو تو اسے انگلی سے نکالے اور چھڑائے۔

    🌹 پھرتين مرتبہ کلی کرے اور اگر روزہ نہ ہو توغر غرا بھی کرے.

    🌹پھر تين مرتبہ ناك ميں پانى ڈالے، اس طرح كے پانى نرم گوشت تك پہنچ جاۓ.
    اور بائيں ہاتھ كى چھوٹى انگلى سے ناك كى صفائى كرے.

    🌹 پھر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر تين مرتبہ اس طرح چہرہ دھوئے کہ ماتھے پر بال نکلنے کی جگہ سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک اور دائیں کان کی لو سے بائیں کان کی لو تک سب جگہ پانی بہہ جائے اور کوئی ذرابھی جگہ پانی بہنے سے خالی نہ رہ جائے۔

    🌹 اگرداڑھی ہو تو اُسے بھی دھوئے اور داڑھی میں انگلیوں سے خلال بھی کرے۔

    🌹 پھر تین مرتبہ کُہنی تک پہلے دایاں اور پھر بایاں بازو دھوئیں۔

    🌹 اگر انگلی میں انگوٹھی یا چھلا ہو یا کلائی میں چوڑیاں ہوں تو انہیں بھی ہلا پھرا کر دھوئے تاکہ سب جگہ پانی بہہ جائے۔

    🌹 پھر نئے پانی سے ہاتھ تر کرکے پورے سر کا ایک بار مسح کر ے اس طرح کہ:
    🌹دونوں ہاتھوں کو پانی سے تر کر کے انگوٹھے اور کلمے کی انگلی چھوڑ کر، دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیوں کی نوک کو ایک دوسرے کی نوک سے ملائیں۔

    🌹 اور اِن چھ انگلیوں کو اپنے ماتھے پر رکھ کر پیچھے کی طرف سر کے آخری حصے تک لے جائیں۔

    🌹 اِس طرح کہ کلمے کی دونوں انگلیاں، دونوں انگوٹھے، دونوں ہتھیلیاں سر سے نہ لگنے پائیں۔

    🌹 پھر سر کے پچھلے حصے سے ہاتھ ماتھے کی طرف سے اس طرح لائیں کہ دونوں ہتھیلیاں سر کے دائیں اور بائیں حصے پر ہوتی ماتھے تک واپس آجائیں۔

    🌹 مردوں کے لیے دونوں ہاتھ سر کے پیچھے سے ماتھے تک لانا ضروری ہے لیکن عورتوں کے لیئے ضروری نہیں۔

    🌹 پھر شہادت کی انگلی سے کان کے اندرونی حصے اور انگوٹھے کے پیٹ سے کان کی بیرونی سطح اور انگلیوں کی پشت سے گردن کا مسح کرے۔

    🌹 پھر تين بار بائيں ہاتھ سے دونوں پاؤں دھوئے ایسے کہ پہلے دایاں پاؤں ٹخنوں تک بائیں ہاتھ سے دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کرے۔ پھر بایاں پاؤں ایسے ہی دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کرے۔

    Last edited by Admin-2; 02-26-2019 at 11:43 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •