نوٹ یہاں مقصد وضو کا طریقہ اور وضو کے فرائض کے بارے معلومات دے کر راہی کو وضاحت سے سمجھانا، یاد کروانا اور اس پر عمل کی ترغیب دینا ہے۔استاد اس سے متعلقہ مواد راہی کو بھیجے اور اس حوالے سے مزید ڈسکشن بھی کر کے راہی کو سمجھنے اور یاد کرنے میں مدد دے ۔اس حوالے سے سوالات بھی راہی کو بھیجے جائیں گے ۔جب وہ وضو کا طریقہ اور فرائض یاد کر لے گا تو ان سوالات کا جواب دے گا۔اس ٹاسک کے لیئے راہی کودیے جانے والے وقت کا فیصلہ استاد خود کرے ۔ سوالات سوال نمبر 1:وضو کسے کہتے ہیں؟ سوال نمبر 2:وضو کے فرائض سے کیا مراد ہے؟ سوال نمبر 3:وضو کے فرائض کون کون سے ہیں؟ بیان کریں۔ سوال نمبر 4:وضو کا طریقہ پڑھنے کے بعد آج کہاں کہاں اپنی غلطی کی نشاندہی کر کے اسکی تصحیح کی؟ سوال نمبر 5:وضو کا طریقہ اپنے الفاظ میں ترتیب سے بتائیں۔