📿تلاوتِ قرآنِ پاک📿

🌟ہدایات
یہاں مقصد تلاوت قرآن پاک کا شوق و جذبہ بیدار کرتے ھوۓ محبت کے احساس میں تلاوت قرآن پاک کی رغبت دلانا ھے.
اس ٹاپک کے حوالے سے کچھ مواد بھی یہاں دیا گیا ھے استاد دیا گیا مواد راہی کو بھیجے اور اس کے بعد راہی سے ڈسکشن کرتے ھوۓ اس ٹاپک کے احساس دل میں بیدار کرنے کی کوشش کرے.
راہی سے رابطہ کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کا شوق اور محبت کے احساس جگانے کی کوشش کرتے ھوۓ اس کی تلاوت قرآن پاک کی پچھلی روٹین کے بارے میں بھی باتوں کے دوران جانچنے کی کوشش کرنی ھے ... اگر وہ تلاوت قرآن پاک کرتا ھو تو حوصلہ افزائی کریں بصورت دیگر اسے اسکی کوتاہی کا احساس دلاکر پیار سے تلاوت قرآن پاک اپنی ڈیلی روٹین کا حصہ بنانے کی طرف رغبت دلائی جاۓ گی.
تلاوت قرآن پاک کی اہمیت اور فضیلت کا احساس دلاتے ھوۓ کم از کم ایک بار اپنی روٹین کا لازمی حصہ بنانے کی کوشش کرنے کے لیے اسے پیار سے سمجھانا اور پریکٹیکل ٹپس بھی دینا ہیں جن پر عمل کر کے وہ تلاوت قرآن پاک کو اپنی روزانہ کی روٹین کا لازمی حصہ بنانے میں کامیاب ھو سکیں... مثلا آغاز میں اسے ایک صفحہ ایک رکوع یا چند لائنیں پڑھنے کی بھی ترغیب دی جاسکتی ھے تاکہ وہ شروعات کرسکے .
اسے ایک بوجھ نہ سمجھ لے بلکہ آسانی سے اسے اپنی روٹین کا حصہ بنا کر ہمیشہ اس پر عمل کرتا رہے . استاد اس حوالے سے باقاعدہ ٹپس دے کر اس پوائنٹ پر ورکنگ کراۓ.
اس کو گائیڈ لائن دینے کے بعد فالواپ رکھے کہ راہی کیسا آؤٹ پٹ دے رہا ھے یعنی کیا اب راہی تلاوت قرآن پاک کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہا ھے. اس طرح مسلسل رہنمائی سے انشاءاللہ بہتری آۓ گی.
ٹاپک کے اختتام پر دیئے گئے چند سوالات کرنے ہیں. راہی جس طرح کا بھی جواب دے اسکی روشنی میں آئندہ کے لیے اسے گائیڈ کرنا ھے