🔔سپیشل نوٹ🔔

اس ٹاپک کا مقصد عبادت کی ادائیگی میں ظاہری اور باطنی پاکیزگی کی اہمیت اور عبادت کی اصل روح کا احساس بیدار کرنا ھے اور عبادات کی نمائش اور ان پر تکبر سے گریز کرنا سکھانا ھے اس حوالے سے متعلقہ مواد راہی کو دیا جاۓ گا اور اس کے بعد اسی حوالے سے ڈسکس کرتے ہوۓ راہی کے دل میں احساس بیدار کرنے کی کوشش کرنی ھے ٹاپک کے آخر میں دیئے گئے سوالات کی مدد سے راہی کو اپنے احساس شیئر کرنے میں مدد ملے گی. وہ اپنے حساب سے جو بھی جواب دے استاد اس کے بعد کی جامع اور مکمل رہنمائی ہر ہر زاویہ سے فراہم کرنے کی کوشش کرے تاکہ وہ بہترین طریقے سے سمجھ کر آئندہ عمل کی طرف قدم اٹھا سکے
🍁سوال1:
الله تعالی كو اپنے بندے كا اپنے آگے جھكنا كس حد تك پسند ہے؟؟؟اور اسطرح عاجزی سے الله تعالی كے آگے جھكنے والے كو كون كون سے انعامات سے نوازا جائے گا؟


🍁سوال2:
شيطان اولادِ آدم كو عبادت كے زعم ميں مبتلا كرتے ہوۓ متكبر بنا كر اپنے دھوكے ميں پھنسا ليتا ہے،اللہ نے قرآنِ پاك ميں اس دھوكے كى نشاندہى كس انداز ميں فرمائى ہے؟
🍁سوال3:
عبادات كی توفيق ملنے پر الله تعالی كا شكر ادا كرنا كيوں ضروری ہے؟
🍁سوال4:
عبادت اور نيكى كی توفيق انسانى كمال نہيں بلكہ الله كا كرم ہے: اس حقيقت كو اپنے الفاظ ميں بيان كريں..
🍁سوال5:
ابليس كون تھا؟
🍁سوال6:
ابليس كو كون سے ناپسنديده عمل كی بنا پر جنت سے نكال ديا گيا؟
🍁سوال7:
تسبيحات و وظائف كرتے وقت شيطان كون سے ہتھكنڈے استعمال كرتے ہوۓ ہميں اصل فوائد كے حصول سے دور ركھتا ہے؟
🍁سوال8:
دل كى كون سى پسنديده حالت تسبيحات و وظائف سے دُہرا فائده اٹھانے ميں مددگار ثابت ہو سكتى ہے؟
🍁سوال9:
قرآنِ پاك ميں عبادات پر عاجزى اختيار كرنے پر كيا اجر اور تكبر اختيار كرنے پر كيا وعيد سنائى گئى ہے؟
🍁سوال10:
عبادات ميں عاجزى و انكسارى كے كون كونسے بہترين احساسات ہميں باطل كے ہر حربے سے بچنے ميں مدد دے سكتے ہيں؟
🍁سوال11:
کيا ہم عبادات کی ادائیگی میں ظاہری اور باطنی پاکیزگی کا خیال رکھتے ہیں؟
🍁سوال12:
باطنی پاکیزگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
🍁سوال13:
ہم عبادات کی اصل روح کے ساتھ ادائیگی کس حد تک کرتے ہیں؟
🍁سوال14:
عبادات کو خالص اللہ کی خوشی اور رضا پانے کی نیت سے ادا کرنا کیسے ممکن ہے؟
🍁سوال15:
عبادات کو احساس کے ساتھ کیسے ادا کیا جا سکتا ھے؟