🌹حديث نمبر اکیس سےتيس تك زبانى ياد كر كے سنائيں...

🌹حديث21:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے
قبروں کو پکا کرنے سے منع فرمایا.
(صحیح بخاری)

🌹حديث22:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جو کوئی قسم اٹھائے تو اللہ کی قسم کے سوا کسی کی قسم نہ اٹھائے.
(صحیح مسلم)

🌹حديث23:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اکٹھےہوں گے.
(صحیح بخاری)

🌹حديث24:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
اللہ لعنت کرے اس پرجو والدین پر لعنت کرتاہے.
(صحیح مسلم)

🌹حديث25:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
حیاایمان کاحصہ ہے.
(صحیح بخاری صحیح مسلم)

🌹حديث26:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
کسی پر ظلم قیامت کو بہت سے اندھیروں کا سبب ہے
(صحیح مسلم)

🌹حديث27:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے.
(صحیح مسلم)

🌹حديث28:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
تم میں کوئی بھی کھڑے ہو کر پانی نہ پیئے.
(صحیح مسلم)

🌹حديث29:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
تم میں اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے.
(صحیح بخاری صحیح مسلم)

🌹حديث30:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
مسلمان کو گالی دیناکبیرہ گناہ اور قتل کرنا کفر ہے.
(صحیح بخاری صحیح مسلم)