🍁حديث نمبر اکتيس سے چاليس تك زبانى ياد كر كے سنائيں...

🌹حديث 31:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
رشتہ داری کاٹنے والا جنت میں نہیں جا سکتا
(صحیح بخاری صحیح مسلم)

🌹حدیث 32:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے.
(صحیح بخاری صحیح مسلم)

🌹حدیث33:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
دنیا مومن کے لیئے قیدخانہ اور کافر کی جنت ہے.
(صحیح مسلم)

🌹حدیث34:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جو رحم نہیں کرتا اللہ بھی اس پر رحم نہیں کرتا.
(صحیح بخاری)

🌹حدیث35:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
ٹخنوں کے نیچے(مَردوں كا) جتنا کپڑا ہوا، اُتنی جگہ جہنم میں جائیگی.
(صحیح بخاری)

🌹حدیث36:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
مسلمان اور کافر کے درمیان فرق نماز ہے.
(صحیح مسلم)

🌹حدیث37:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
مظلوم کی بددعا سے بچو.
(صحیح بخاری)

🌹حدیث38:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان کے شر سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں.
(صحیح مسلم)

🌹حدیث39:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
کسی مومن کے لیئے جائز نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ اپنےمومن بھائی سے ناراض رہے.
(صحیح مسلم)

🌹حدیث40:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جس نے کسی کو نیکی کی راہ پر چلایا تو اس کونیکی کرنے والے کے برابر اجر ملے گا.
(صحیح مسلم)