User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: لیول2 کا تعارف

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    لیول2 کا تعارف

    🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨
    محمدی حسینی
    نصابِ تعلیم



    🌹لیول: 2
    🌹ارکانِ اسلام

    🌹تعارف
    یہ محمدی حسینی نصاب تعلیم کا دوسرا لیول ہے۔ اس میں ارکانِ اسلام کے بارے میں واقفیت دی جائے گی۔۔ اور ارکانِ اسلام کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔۔

    اس لیول کے پہلے رکن توحید و رسالت پر شہادت کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی اور توحید و رسالت کے تقاضوں پر مکمل واقفیت بہم پہنچانے کی کوشش کی جائیگی۔ جس کا مقصد ایچ کے آرز کے اندر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے کے اصل تقاضوں کو پورا کرنے کے خالص جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ تاکہ مقصدِ حیات سے بہرہ ور ہو کر تمام ایچ کے آرز ایک کامیاب زندگی گزار سکیں۔

    دیگر اراکین جیسے کہ نماز، روزہ، زکوٰة، حج کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان ارکان کو ادا کرنے کیلیے بہترین طریقے سے رہنمائی کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
    اس کے علاوہ استاد بھی اپنے ایچ کے آرز سے ان ارکان کی ادائیگی کے بارے سوالات کرتے رہا کریں گے۔ تاکہ بنیاد زیادہ سے زیادہ مضبوط ہو جائے۔

    نیز ان ارکان کے بارے فقہی مسائل بھی زیرِ بحث لائے گئے ہیں تاکہ ارکانِ اسلام کو ادا کرتے وقت پیش آنے والے مسائل کا بہترین فوری حل عمل میں لایا جا سکے۔

    محمدی حسینی نصابِ تعلیم کے اس لیول 2 کے آخر میں جہاد کے ٹاپک پر بھی آگاہی دی جائے گی۔۔
    (بعض فقہا کرام نے جہاد کو بھی ارکانِ اسلام کا ہی حصہ کہا ہے)

    محمدی حسینی نصابِ تعلیم میں تمام ارکانِ اسلام کو وضاحت کے ساتھ بیان کرنا اور ان بنیادی معلومات کو سب تک پہنچانے کا اصل مقصد بہترن طریقے سے ان فرائض کو ادا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ جو کہ حقوق اللہ کہلاتے ہیں۔
    تاکہ نہ صرف ایچ کے آرز خود ان فرائض کو بہترین طریقے سے ادا کر سکیں۔ بلکہ ایک اسلامی معاشرے میں رہتے ہوئے اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی قرآن و سنت کے مطابق ارکانِ اسلام پر عمل پیرا ہونے کی بہترین ترغیب دلا سکیں۔
    Last edited by Admin-2; 02-26-2019 at 04:54 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •