User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پرہے

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پرہے

    🌹 ارکان اسلام

    ارکان رکن کی جمع ہے۔
    اس سے مراد وہ اہم عنصر ہے جس پر کسی چیز کا وجود اس طرح موقوف (کھڑا کیا گیا) ہو کہ وہ اس چیز کا حصہ بھی ہو۔
    لہذا ارکانِ اسلام سے مراد وہ اہم عناصر اور ارکان ہیں کہ جن کے بغیر اسلام کی عمارت کا قیام محال ہے اور یہ اہم ارکان جن سے قصرِ اسلام کی عمارت کی تکمیل ہوتی ہے، وہ پانچ ہیں۔




    🌹حدیثِ مبارکہ میں اسلام کے ارکان کا بیان:

    ابوعبد الرحمٰن عبد اللہ بن عمر بن خطاب ؓسے روایت ہے:
    کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا:
    اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔
    گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں
    اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
    نماز قائم کرنا،
    زکوٰة ادا کرنا،
    بیت اللہ کا حج کرنا،
    اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔
    (صحیح بخاری ومسلم)

    مذکورہ حدیث کے مطابق اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر رکھی گئی ہے۔

    ✨1۔ اس بات کی گواہی دیناکہ اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
    ✨2۔ نماز قائم کرنا
    ✨3۔ زکوٰة اداکرنا
    ✨4۔ رمضان کے روزے رکھنا
    ✨5۔ حج کرنا

    🌹دین اسلام کی تکمیل:

    دین اسلام کی تکمیل ان پانچ ارکان سے ہوتی ہے۔
    اگر ان میں سے کوئی ایک رکن بھی نہ ہو تو دین کی عمارت نا مکمل ہی رہے گی۔
    اگرچہ توحید و رسالت کے اقرار کے بعد انسان اسلام میں داخل ہو کر مسلمان کہلانے کا حقدار تو ہو جاتا ہے مگر اس کا دین اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ باقی ارکان پر بھی عمل پیرا ہو۔
    اسلام کے مذکورہ ارکان میں سے کسی ایک رکن کی فرضیت کا انکار کرتے ہوئے اسے ترک کرنے والا کافر ہوجائے گا۔
    البتہ سستی اور کاہلی کی وجہ سے چھوڑنے والا سخت کبیرہ گناہ کا مرتکب اور فاسق ہو گا، لیکن ملتِ اسلام سے خارج نہیں ہو گا۔

    🌹پانچ ارکان کو دینِ اسلام میں بنیادی حیثیت:

    ان پانچ ارکان کو دینِ اسلام میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ جس طرح عمارت کے استحکام (مضبوط قیام) کے لئے بنیادوں کی گہرائی اور مضبوطی ضروری ہے اسی طرح اسلام کی پختگی بھی گہرے اور مضبوط ایمان کے بغیر نا ممکن ہے۔ اور جس طرح عمارت کی تزئین وآرائش کے لئے سجاوٹ کا سامان ضروری ہوتا ہے اسی طرح عمارتِ اسلام کی آرائش بھی اعمالِ صالحہ سے ہوتی ہے بلکہ بعض اہل علم کے بقول اعمال کے بغیر ایمان کا وجود ہی عنقا(غائب یا خالی) ہے۔
    🌹اسلام کی بنیاد
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
    اسلام کی بنیاد ان پانچ چیزوں پر ہے۔
    اس کا مفہوم یہ ہے کہ ان کی عدم موجودگی میں عمارت ہی سرے سے غائب ہو جائے گی۔
    بلکہ دوستی و دشمنی کا معیار بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی پانچ ستونوں پر رکھا ہے کہ جو ان پر عمل کرے گا اس کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دی جائے گی، ورنہ اسلام کی نظر میں اس کا جان ومال غیر محفوظ ہے۔

    💥 ارکانِ اسلام کی اہمیت کو واضح کرنے والی حدیث:

    حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے جنگ کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ نماز قائم کریں اور زکوٰةدیں۔ جب وہ یہ کام کر لیں تو وہ مجھ سے اپنے خون اور اموال(مال کی جمع) محفوظ کر لیں گے سوائے کسی اسلامی حق کے۔ اور ان کا حساب اللہ پر ہو گا۔
    (صحیح البخاری)
    Last edited by Admin-2; 02-26-2019 at 06:36 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •